تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 67 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 67

تاریخ احمدیت 67 اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی تورات وانجیل کی پیشگوئیوں پر مشتمل جیسی سائز کا چالیس صفحات کا کتابچہ مرتب کر کے شائع کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔کتا بچہ کے آخر میں اسلام کی اکیس امتیازی خصوصیات کا بھی ذکر کیا گیا۔کتا بچہ چھ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔کتا بچہ کے پروف ریڈنگ کے کام میں مکرمی منیر احمد صاحب رشید ایم اے نے امداد کی فجزاہ اللہ احسن الجزاء (1) اس کتابچہ کو PREMPEH کالج کماسی کے ستر اسی انٹرمیڈیٹ کے طلبہ اور یورپین سٹاف میں تقسیم کیا علاوہ ازیں اس کالج کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ میں شامل ہونے والے پچاس عیسائی طلبہ میں تقسیم کرایا گیا۔(2) گورنمنٹ سیکنڈری سکول کے طلبہ ہمارے احمد یہ سیکنڈری سکول کی ٹیم سے فٹ بال اور ٹینس ٹیبل کھیلنے کے لئے آئے ان کو اور ان کے دواساتذہ کو ایک پمفلٹ پیش کیا گیا۔(3) گورنمنٹ سیکنڈری سکول کے انٹر میڈیٹ کے عیسائی طلبہ میں لٹریچر تقسیم کیا۔اس سکول کی لائبریری کے لئے ڈاکٹر ویگلیری کی کتاب ”اسلام پر ایک نظر پیغام احمدیت لیکچر حضرت اقدس ایدہ اللہ اور اسلام مصنفہ مولا نائٹس صاحب کا سیٹ پیش کیا گیا۔(4)TAMALL کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین میں، الYE قصبہ کے شماریات کے محکمہ کے ملازمین ، احمد یہ سکنڈری سکول کے عیسائی اساتذہ کے علاوہ انفرادی طور پر مختلف تعلیم یافتہ احباب میں لٹریچر تقسیم کیا CAPECOSAT ، سالٹ پانڈ اور کرا میں تقسیم کے لئے ارسال کیا گیا۔مکرم محترم رئیس التبلیغ کے ارشاد پر یکصد کا پیاں نائیجیر یا ارسال کی گئیں۔(5) احمد یہ سیکنڈری سکول کے ایک عیسائی استاد اور ایک ہندوگریجوایٹ کو ان کی خواہش پر اشانی پانیر میں شائع ہونے والے تعدد ازدواج“ کا آرٹیکل مطالعہ کے لئے دیا۔عرصہ زیر رپورٹ میں WESLEY کالج کماسی کے(جو ٹیچرٹرینگ کالج ٹیفکیٹ A‘ کے لئے ہے) دو تین سو طلبہ اور طالبات میں دو تقاریر کرنے کا موقع ملا ایک تقریر کی صدارت کے فرائض پرنسپل کالج نے سرانجام دیئے جو ” بعث بعد الموت“ کے متعلق اسلامی نظریہ پرتھی۔تقریر میں عذاب جہنم کے منقطع ہونے اور جنت و دوزخ کی سزا جزاء کی اصلیت بھی بیان کی گئی تھی۔جلد 21