تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 652
تاریخ احمدیت شمالی بور مینو جنوری تا اگست 652 جلد 21 کوڈٹ شہر میں مسلمانوں کی سہ روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔مکرم مرزا محمد ادریس صاحب مبلغ بور نیو نے کانفرنس میں شریک ہو کر بکثرت لٹریچر تقسیم کیا جن لوگوں کو لٹریچر دیا گیا ان میں ملایا کے وزیر صحت، نائب وزیر داخلہ، سراوک کالونی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری آونگ عثمان شامل تھے موصوف سپینگ کے علاقہ کے ایک صاحب اثر ورسوخ دوست حاجی تنگاں کے ہاں تشریف لے گئے جہاں حاجی صاحب کے علاوہ دیگر افراد سے تین گھنٹہ تک آپ کی دینی گفتگو ہوئی نیز آپ نے ان کے سوالوں کے جوابدئیے علاوہ ازیں آپ نے ایک ڈسٹرکٹ آفیسر، جیسلٹن کے زیر تبلیغ احباب اور فلپائن کے چند غیر احمدی تاجروں کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔علاقہ راناؤ کے 8 افراد کو تبلیغ کی۔اسی علاقہ کے عیسائی ٹیچر کے سوالوں کے جواب دیئے اور مسٹر جیملی کولٹر پچر دیا۔مکرم مرزا صاحب نے عید الفطر کے موقع پر جیسلٹن ہوٹل میں ایک تبلیغی مجلس کا انعقاد کر کے ایک گھنٹہ تک تقریر کی تقریر کو ہر طبقہ کے افراد نے سنا اسی طرح عید الاضحیة کے موقع پر تبلیغی پارٹی میں آپ نے خطاب فرمایا۔جس کا سامعین پر خوشگوار اثر پڑا۔تقریر کا ذکر اخبارات نے بھی کیا۔آپ نے قونصل انڈونیشیا کی خدمت میں قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر پیش کیا۔6 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔ماریشس 383 1 - جماعت احمد یہ ماریشس کا سالانہ جلسہ 7 جنوری 1962 ء کو دار السلام ہال میں منعقد ہوا۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم احمد حسین صاحب سو کیہ اور احمد اللہ صاحب نے تقاریر کیں۔2 - ماریشس کے ٹاؤن ”روزھل میں 1923ء میں حضرت صوفی غلام محمد صاحب نے دار السلام کے نام سے احمدیہ مجد تعمیر فرمائی تھی جو احد یہ مرکز بن گئی۔اس عمارت کو طوفان بادوباراں نے بہت نقصان پہنچایا۔عمارت کی تعمیر نو کے لئے مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے 8 جنوری 1961ء کو ایک فنڈ قائم کیا جس پر احباب نے دل کھول کر حصہ لیا۔25 اگست 1961ء کو مسٹر Vele Govinden ممبر آف لیجسٹو کونسل نے اس کی بنیا دوں کو کھودنے کا افتتاح کیا۔3 ستمبر 1961 ء کھدائی کا با قاعدہ کام شروع ہوا۔9 دسمبر 1961ء کو خصوصی وقار عمل کے ذریعہ چھت ڈالی گئی جس میں احباب نے نہایت جوش خروش سے حصہ لیا۔ان کوششوں کے نتیجہ میں دار السلام کی پہلی منزل اس قابل ہو گئی کہ 16 جنوری