تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 649
تاریخ احمدیت 649 جلد 21 اخبار میں اسلام اور حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر حملوں کو جہالت، تعصب اور غیر رواداری کے جذبہ کی وجہ قرار دینا اور پھر اسپر افسوس و معذرت کا اظہار کرنا یہ ایک ایسا اعتراف ہے جو بہت کم پادریوں کی طرف سے دکھائی دیتا ہے۔ریورنڈ بوتھ صاحب ملاقات اور گفتگو سے ایسے متاثر ہوئے کہ بعد میں انہوں نے اپنی ایک ماہانہ میٹنگ میں مجھے دعوت دی اور اسلام پر لیکچر بھی کروایا۔اور میرا تعارف کراتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ بہت سی باتیں ہم عیسائیوں میں غلط مشہور ہیں۔آج کی تقریر میں صحیح حقیقت معلوم ہوگی وغیرہ وغیرہ۔ابھی تازہ بات ہے احمد یہ مشن ٹانگانیکا نے سکول کی ایک ٹیکسٹ بک ”ہیروز آف ہسٹری حصہ دوم (Herose of History Part II) کے خلاف ٹانگانیکا کی وزارت تعلیم کے پاس پروٹسٹ کیا۔اس کتاب میں حضرت رسول اکرم صلے اللہ علیہ وسلم کا ایک فرضی فوٹو شائع کیا گیا تھا اور یہ لکھا گیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں فوت ہوئے ہیں اور اسی طرح یہ غلط بیانی کی گئی تھی کہ مسلمان ارض مقدس کا احترام نہیں کرتے۔اس طرح عیسائیوں اور مسلمانوں میں تفرقہ۔مسلمانوں کے جذبات کو مجروح اور مسلمان طالب علموں کو غلط تاریخ سے آشنا کیا جا رہا تھا۔1962ء سے اس کے خلاف احمد یہ مشن تانگانیکا پروٹسٹ کر رہا تھا۔بالآخر حکومت نے تحقیق کے بعد ان باتوں کو جواحمد یہ مشن نے پیش کی تھیں درست پا کر یہ فیصلہ کر دیا کہ اس کتاب کو آئندہ سکولوں میں نہ پڑھایا جائے۔جماعت احمدیہ کی تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں منظم جد و جہد کو لمبا عرصہ تک مشاہدہ کرنے کے بعد ممباسه (مشرقی افریقہ ) تہذیب مسلم سکول کے پرنسپل جناب شیخ قاسم علوی صاحب جو گذشتہ دنوں اسلامی ممالک کی سیاحت اور مصر میں چھ سات ماہ تک قیام اور الازھر یونیورسٹی کے اساتذہ اور شیخ محمود شلتوت سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔اپنے دورہ سے واپسی کے بعد مشرقی افریقہ میں اپنے بیانات میں انہوں نے احمدی مجاہدین کی تبلیغ اسلام کی جدو جہد کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا:۔ترجمہ : " کہ مشرقی افریقہ میں تبلیغ اسلام کا جو شاندار کام پاکستانی مبلغین کر رہے ہیں۔میں ان کی تعریف و توصیف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔“ اس پر ایک نامہ نگار نے دریافت کیا کہ آپ مصر اور از ہر یونیورسٹی کا دورہ کر کے آئے ہیں۔آپ کا کیا خیال ہے کیا ازہر کے علماء یہاں کام کے لئے مستعد ہوں گے؟ تو جناب شیخ قاسم علوی صاحب نے چھوٹتے ہی کہا :-