تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 613 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 613

تاریخ احمدیت 613 جلد 21 14-5اپریل کو کر ڈا پلی میں تربیتی جلسہ ہوا مولانا صاحب کے علاوہ مکرم سید فضل عمر صاحب مبلغ علاقہ تنگر یا مکرم سید غلام مہدی صاحب نے تقاریر کیں۔16 اپریل کو مولا نا صاحب نے یہاں جمعہ پڑھایا۔6- پنکال۔16اپریل کو جلسہ منعقد ہوا مرکزی نمائندہ کے علاوہ مکرم سید محمدمحسن صاحب سید غلام ہادی صاحب نے تقاریر کیں۔7 - مانیا بندھ۔7 اپریل کو تبلیغی جلسہ ہوا جس کی صدارت ایک پنڈت جناب شری بندھو بڑانے کی مولانا بشیر احمد کے لیکچر سے غیر مسلم بے حد متاثر ہوئے۔مکرم سید غلام ہادی صاحب نے ساتھ ساتھ مولانا کی تقریر کا اڑیہ زبان میں ترجمہ کیا۔تقریر کے بعد سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے جلسہ کی حاضری 500 افراد تھی۔8۔کوٹ پلہ۔8 اپریل کو تربیتی جلسہ ہوا مرکزی نمائندہ کے علاوہ مکرم سید محد محسن صاحب، مکرم سید غلام ہادی صاحب نے تقاریر کیں۔9۔رگڑی پاڑہ - 9اپریل کو تبلیغی جلسہ ہوا سید غلام ہادی صاحب، مولانا بشیر احمد صاحب نے تقاریر کیں۔10- آپ نے 12 اپریل کو کٹک میں جمعہ پڑھایا۔11 - بھاگ ماری۔15 اپریل کو بھاگ ماری کے پرائمری سکول میں جلسہ منعقد ہوا سید غلام ہادی صاحب اور مولانا بشیر احمد صاحب نے تقاریر کیں۔بھا گماری کے سینکڑوں غیر مسلم شریک جلسہ ہوئے نیز کیرنگ کے سینکڑوں احمدیوں نے بھی جلسہ میں شرکت کی۔12- نر گاؤں۔16 اپریل کو تبلیغی جلسہ ہوا۔مولانا بشیر احمد صاحب اور سید غلام ہادی صاحب نے تقاریر کیں یہاں مولانا بشیر احمد صاحب کی ایک پنڈت اور اس کے ساتھیوں سے بعض مسائل پر طویل گفتگو ہوئی۔13 - مانکا گھوڑا۔18 اپریل پرائمری سکول کے عقب میں ایک پبلک جلسہ منعقد ہوا۔سید غلام ہادی صاحب اور مرکزی نمائندہ نے تقاریر کیں۔جلسے کے صدر راج کشور پیٹنا ٹک بی اے بی ای ڈی ہیڈ ماسٹر ہائی سکول مانگا گھوڑا نے صدارتی خطاب میں مولانا بشیر احمد صاحب کی تقریر پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔جلسے میں ھندو مسلم بکثرت شامل ہوئے۔ہیڈ ماسٹر صاحب کی خواہش پر مولانا بشیر احمد صاحب نے 19 اپریل کو ہائی سکول کے طلباء کے سامنے ایک تقریر کی اور بعض سوالوں کے جواب دیئے۔مکرم سید غلام ہادی صاحب نے بھی تقریر کی۔14 - کیرنگ۔20 اپریل کو مولانا بشیر احمد صاحب نے کیرنگ میں جمعہ پڑھایا نیز یہاں تربیتی جلسہ ہوا جس میں آپ کے علاوہ مولوی سید محمد محسن صاحب، سید غلام ہادی صاحب نے تقاریر کیں۔