تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 612 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 612

تاریخ احمدیت 612 جلد 21 پھیلے ہوئے ہیں؟۔۔۔68۔۔۔یہ اعداد و شمار اسی جماعت کے سرکاری بیان کے مطابق ہیں اور اسی بیان کے مطابق تقریباً 50 مبلغ اور بھی کام کر رہے ہیں بڑی مسرت ہو گی اگر اہل سنت یا جمہور ملت کے بڑے بڑے ادارے اپنے اپنے مبلغین کی تعداد سے بہ قید علاقہ و ملک مطلع فرمائیں۔آرو۔علاقہ رانچی میں تبلیغ احمدیت محترم مولوی سید بدر الدین صاحب مبلغ سلسلہ 1962ء میں تین مختلف مواقع پر آرو علاقہ رانچی میں تشریف لے جاتے رہے آپ نے بحث و مباحثہ اور تقاریر کے ذریعہ بڑی محنت سے پیغام حق پہنچایا۔آپ کی کوششیں بار آور ہوئیں اور 70 افراد کو قبول حق کی سعادت حاصل ہوئی۔ایک دورے میں آپ کے ہمراہ مکرم مولوی عبد الحق صاحب فضل بھی تھے۔مکرم مولوی بشیر احمد صاحب فاضل کا دورہ اڑیسہ نظارت دعوۃ و تبلیغ قادیان کی زیر ہدایت مکرم مولوی بشیر احمد صاحب انچارج صو بہ اُڑیسہ نے 24 مارچ سے 22 اپریل تک درج ذیل مقامات کا تبلیغی و تربیتی دورہ کیا۔1- بھدرک - 26 مارچ کو بعد نماز مغرب مکرم محمد علی شاہ صاحب کے مکان میں ایک تبلیغی جلسہ ہوا مولانا بشیر احمد اور سید غلام مھدی صاحب نے تقاریر کیں۔2۔دھواں ساہی۔28 مارچ کو مبشر الدین صاحب امیر جماعت سونگھڑہ کی زیر صدارت ایک پبلک جلسہ ہوا جس میں بعض غیر احمدی احباب بھی شامل ہوئے۔مولانا بشیر احمد اور مولانا محمد ادریس صاحب نے تقاریر کیں۔29 مارچ کوسونگھڑہ اکرام رسول ہائی سکول میں ایک جلسہ ہوا۔-3 کسمی۔30 مارچ کو جلسہ ہوا مولانا بشیر احمد ، مولوی سید محمدمحسن صاحب، مکرم مولوی محمد موسیٰ صاحب مبلغ کیرنگ نے تقاریر کیں۔-4 کند را پاڑہ۔یکم اپریل کو ٹاون کمیٹی کے احاطہ میں ایک پبلک جلسہ منعقد ہوا۔مکرم مولانا بشیر احمد صاحب اور ڈاکٹر غلام ابراہیم صاحب کی تقاریر کے علاوہ گوبند شاستری صاحب اور سد انند چوہدری ہسٹری پر وفیسر نے بھی تقاریر کیں۔جلسہ کی صدارت مکرم وھنو بندھو سا ہو صاحب ایم اے بی ایل ایڈووکیٹ جنرل وسابق منسٹر اڑیسہ نے کی۔غیر مسلم تعلیم یافتہ افراد کثیر تعداد میں جلسہ میں شامل ہوئے۔2 اپریل کو کندرا پاڑہ میں لجنہ اماءاللہ کا جلسہ ہوا۔مولانا صاحب کے علاوہ سید محمد حسن صاحب نے خطاب کیا۔