تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 53 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 53

تاریخ احمدیت 53 جلد 21 کے مطابق ایمانیات میں دیر اور عقل کو کچھ دخل نہیں۔یہ صرف ایمان اور یقین کا مسئلہ ہے۔اور ایک پوشیدہ راز ہے۔اس عرصہ میں خاکسار کو احباب جماعت و دیگر زیر تبلیغ حضرات کے گھروں پر جا کر بھی ملاقات کرنے کا موقع ملا۔جہاں مختلف اسلامی موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی۔اور احمدیت کے مخصوص عقائد پر سوالات کا جواب دیا۔ایک ڈچ ممبر نے چار عرب مسلمانوں اور ایک غیر مسلم ڈچ کو اپنے ہاں مدعو کر کے خاکسار کو بلا یا۔چنانچہ اس موقع پر اسلامی پرده ، تعد دازدواج ، اسلام میں فوٹو کا مسئلہ وغیرہ موضوعات پر بحث ہوتی رہی۔23- جرمنی ، ڈنمارک ان ممالک میں تبلیغ اسلام سے متعلق اخبار الفضل (19-21 مارچ 1961 ء ) نے وکالت تبشیر کے توسط سے حسب ذیل رپورٹ سپر داشاعت کی: خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے عرصہ زیر رپورٹ میں مشن ہائے جرمنی و ڈنمارک حسب سابق تبلیغ اسلام میں مصروف رہے۔تبلیغی جلسوں اشاعت و تقسیم لٹریچر ذاتی ملاقاتوں اور قرآن کریم کی ڈیمنش ترجمہ کی تیاری و اشاعت کا کام خوش اسلوبی سے جاری رہا۔نو مسلم جرمنوں کی تعلیم عربی تدریس قرآن کریم نیز مسائل دینی سے واقفیت پیدا کرنے کے سلسلہ میں خاص طور سے کوشش کی جاتی رہی۔بعض ملکی و غیر ملکی قابل قدر شخصیتوں سے ملاقات کر کے جماعت احمدیہ کی تبلیغ اسلام کے متعلق سرگرمیوں سے متعارف کرایا گیا۔اس سلسلہ کی سب سے اہم شخصیت صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں ہیں۔جرمنی وڈنمارک کے اخبارات و رسائل میں اس دوران جماعت احمدیہ کی خدمت اسلام کے بارہ میں نہایت عمدہ تبصرہ جات شائع ہوئے۔جن میں سے قابل ذکر مغربی جرمنی کی حکومت کے خاص بلٹین میں جماعت احمدیہ کے جرمنی میں تبلیغی کام کی تفصیلی رپورٹ ہے۔جسے حکومت سوڈان کے سرکاری اخبار نے بھی من و عن شائع کیا۔ان سرگرمیوں کی کسی قدر تفصیل درج ذیل کی جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمارے مشن کی تقاریب ایک اہم مقام حاصل کرتی جارہی ہیں۔جس کا اندازہ اس امر سے ہوسکتا ہے کہ ہمارے مشن کی تقاریر کے موقعہ پر اس قدر لوگ جمع ہو جاتے ہیں کہ لیکچر روم کی وسعت ناکافی ثابت ہوتی ہے۔حاضرین تقاریر کو