تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 580 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 580

تاریخ احمدیت 580 خوشی کا مقام - نصر من الله و فتح قريبا جلد 21 چنانچہ اس کے بعد حضور کی صحت روز بروز ترقی کرتی رہی اور 23 مئی 1902 ء کو حضور نماز جمعہ میں بھی تشریف لائے۔چوہدری صاحب فرماتے ہیں :۔1902ء کا ذکر ہے کہ جب میں قادیان آیا تو حضرت صاحب درد گردہ کی وجہ سے بیمار تھے میر حامد شاہ صاحب بھی بیمار پرسی کے لئے تشریف لائے ہوئے تھے۔ہمیں اندر بیت الذکر کے ساتھ والے کمرہ میں بلایا گیا اس وقت حضور کے پاس ہمارے علاوہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب ، حضرت مولوی نورالدین صاحب، حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب بھی تھے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے میر حامد شاہ صاحب کے لئے کرسی بچھا دی اور باقی ہم لوگ چٹائی پر بیٹھ گئے۔حضور نے فرمایا کہ جب مجھے شدید تکلیف ہوئی تو میں نے سمجھا کہ بس اب آخری وقت ہے اس لئے میں نے تمام دوستوں کے نام لے لے کر دعا کی اس واقعہ کے بعد بھی حضرت مسیح موعود کی زندگی میں آپ کو کئی بار قادیان میں حاضر ہونے اور حضور کی مبارک مجالس سے فیضیاب ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ایک بار آپ نے چوہدری مولا بخش صاحب سیکرٹری سیالکوٹ کے ساتھ الدار میں حضرت مسیح موعود کی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔اس وقت حضور کی خدمت میں ایک عرب بیٹھے ہوئے تھے جو مدینہ منورہ کے رہنے والے تھے اور دوسال سے احمدی تھے مگر اس کا اظہار کسی پر نہیں کیا تھا۔ایک دفعہ جبکہ آپ گوہانہ ضلع رہتک میں ملازم تھے، حضور علیہ السلام کے لئے چاندی کے دستہ والی ایک چھڑی اور کچھ میٹھائی لائے۔حافظ حامد علی صاحب آپ کو حضور کے پاس اندر لے گئے حضور نے فرمایا کہ گوہانہ کی طرف کے تو معلوم نہیں ہوتے آپ نے عرض کیا کہ حضور میں سیالکوٹ کا باشندہ ہوں اور وہاں ملا زم ہوں حضور نے از راہ شفقت حافظ حامد علی صاحب سے فرمایا کہ آج مرزا محمد یعقوب بیگ صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے لئے چائے تیار ہو گی ان کو بھی شامل کر لیں 6/7 نومبر 1907 ء کو حضرت مسیح موعود پر الہام ہوا عید تو ہے چاہے کرو چاہے نہ کرو حضور علیہ السلام صبح مہمان خانہ میں تشریف لے گئے اور یہ تازہ الہام سنا یا چوہدری صاحب موصوف اس وقت دوسرے دوستوں کے ساتھ مہمان خانہ میں بیٹھے ہوئے تھے آپ فرماتے ہیں:۔