تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 521
تاریخ احمدیت 521 جلد 21 ہے۔احمدی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس نعمت کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ایسے طور پر حقوق اللہ کو ادا کریں کہ ان کی زندگیوں میں بھی خدا تعالیٰ کا جلوہ نظر آئے۔حقوق العباد کا نچوڑ آپ نے یہ بیان فرمایا کہ جس طرح ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کو پانے کی تڑپ ہو اسی طرح یہ تڑپ بھی ہو۔158 اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اور حضرت مصلح موعود کا ولولہ انگیز پیغام خدام الاحمدیہ کے اکیسویں سالانہ اجتماع ہی کی تاریخوں ( 19 تا 21 اکتوبر 1962ء) میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع بھی اپنی گذشتہ روایات کے مطابق نہایت کامیابی کیساتھ انعقاد پذیر ہوا۔جس میں 33 مقامات کی لجنات کی 127 نمائندگان نے شرکت کی۔ربوہ کی خواتین نے بھی خاص شوق سے حصہ لیا۔دوران اجتماع سامعات کی تعداد دو ہزار سے بھی بڑھ جاتی رہی۔اس اجتماع میں بھی سیدنا حضرت مصلح موعود کا ایک ریکارڈ شدہ ولولہ انگیز پیغام سنایا گیا۔نگاہیں تشنہ رہیں لیکن حضور کے پیغام سے دل شاد ہو گئے۔خواتین نے یہ پیغام نہایت توجہ انہاک اور ذوق و شوق سے سنا۔حضور کے پیغام کا متن یہ تھا۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم ممبرات لجنہ اماءاللہ۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔لجنہ کا اجتماع شروع ہے۔میں بیماری کی وجہ سے تقریر نہیں کرسکتا۔لیکن آپ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ عورتوں کے بھی فرائض ہوتے ہیں۔اگلی نسل ان کی تربیت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اس لئے کوشش کرو کہ اگلی نسل مضبوط ہو اور اسلام کو دنیا میں پھیلاؤ۔اس وقت عیسائیت کا غلبہ ہے مگر رسول کریم کے سب سے بڑے نبی اور دنیا کے نجات دہندہ ہیں۔اس لئے اسلام کو پھیلانے اور رسول کریم میں اللہ کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنے کی تمہیں پوری کوشش کرنی چاہیے۔100 حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا پُر معارف خطاب اس روح پرور پیغام کے بعد حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے ایک نہایت پر معارف خطاب فرمایا جس میں اپنی ایک رویاء کی بناء پر روحانیت اور بشریت کے باہمی تعلق اور ایک دوسرے پر غالب آجانے کے اثرات و نتائج پر لطیف انداز میں روشنی ڈالی اور فرمایا:-