تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 503 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 503

تاریخ احمدیت 503 جلد 21 ہر پہلو مغربی تہذیب اور معاشرے کی تصویر ہے جس کی طرف میری طبیعت کو کچھ بھی رغبت نہیں بلکہ ایسی تقریبوں میں ہونے والے بعض اشغال سے میری طبیعت منقص ہوتی ہے اور گو میں خودان میں شرکت نہ کروں پھر بھی وہ میری طبیعت پر گراں ہوں گے لہذا کیا ضرورت ہے کہ میں ایک رات کا آرام ایسی تقریب کی خاطر قربان کروں اور اپنی عادات اور عبادات کے اوقات میں اس کے نتیجے میں خلل اور بے قاعدگی پیدا کروں۔“ صدر صاحب نے عرض کی آپ شام کے کھانے کی دعوتوں میں تو جاتے ہیں۔آپ نے فرمایا جاتا ہوں لیکن دس بجے سے چند منٹ قبل اجازت لے کر چلا آتا ہوں صدر نے کہا کہ اچھا پھر ہم بھی ایسا ہی انتظام کر لیں گے کھانا ختم ہوتے ہی میں آپ کا جام صحت تجویز کروں گا اور آپ اس کا جواب دے کر بے شک چلے آئیں۔حضرت چودھری صاحب نے تجویز منظور کر لی اور فرمایا ” اس صورت میں میں بڑی خوشی سے شامل ہوں گا۔“ آپ اپنے فرائض کی بجا آوری میں اپنی جدو جہد کو نقطہ کمال تک پہنچادینے کے قائل تھے اور انتظامی اور اصولی امور کو بڑی گہری نظر سے دیکھتے اور اس بارے میں جزئیات کی حد تک نگرانی کرتے تھے۔ایک روز اسمبلی پہنچنے پر آپ نے ایجنڈا پر سرسری نظر ڈالی تو احساس ہوا کہ جو ایجنڈا آپ نے طے کیا تھا اس میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک وفد کی طرف سے کسی دقت کی بناء پر ایک تبدیلی کی خواہش کی گئی تھی۔آپ نے فرمایا مجھ سے کیوں نہ ذکر کیا گیا؟ متعلقہ افسر نے بتایا کہ رات کے گیارہ بج چکے تھے آپ جلد سو جاتے ہیں ساتھ ہی یقین تھا کہ اگر آپ تک اُن کی خواہش پہنچائی جائے تو آپ ضرور اُسے منظور فرمالیں گے۔آپ نے فرمایا یہ تو درست ہے اور جو تبدیلی ہوئی اس پر مجھے اعتراض نہیں لیکن اصولاً یہ طریق صحیح نہیں۔یہ بھی درست ہے کہ میں جلد سو جاتا ہوں اور آپ صاحبان کو دیر تک کام کرنا پڑتا ہے جس کی میں بہت قدر کرتا ہوں لیکن رات کو ٹیلیفون میرے بستر کے پاس ہی ہوتا ہے جب ضرورت ہو آپ بلا تکلف رات کو کسی ساعت میں میرے ساتھ بات کر سکتے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کبھی میرے آرام میں مخل نہیں ہوں گے نہ میری آواز میں نیند کا اثر محسوس کریں گے اور بات ختم ہونے کے نصف منٹ کے اندر میں پھر گہری نیند سو رہا ہوں گا۔166 حضرت چودھری صاحب نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ آپ غیر جانبداری کی پالیسی کو پیش نظر رکھیں گے۔آپ نے اپنے اس عہد کو ایسی عمدگی ، قابلیت اور احسن طریق سے نبھایا۔روس اور مشرقی یورپین ممالک جنہوں نے آپ کے خلاف پروفیسر ملالا سیکرا کو ووٹ ڈالے تھے وہ بھی آپ کے گرویدہ ہو گئے اور ابتدائے اجلاس سے آخر تک آپ سے بھر پور تعاون کرتے رہے۔روسی مشن متعینہ