تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 35
تاریخ احمدیت 35 جلد 21 کے بعد جس نہج پر اسلام کا دفاع احمد یہ مسلم مشن کے ذریعہ کیا جارہا ہے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔آپ نے مزید کہا کہ میرے نزدیک مشرق و مغرب کی یہ نظریاتی جد و جہد ایک بہت بڑے انصاف پسند اور امن پسند ماحول کو پیدا کرنے پر منتج ہوگی۔آپ نے مزید بتلایا کہ اسلام نے اپنے مختلف ادوار میں جو اثرات مغربی دنیا پر چھوڑے وہ یورپ کے لئے ایک چینج کی حیثیت رکھتے تھے۔آپ کے بعد مسٹر فنڈ تر (Mr۔T۔M۔FUNDTER) نے اپنے اخلاص بھرے خیالات کا اظہار کیا اور حاضرین کو بڑے ہمدردانہ طریق پر بتلایا کہ اسلام ایک اخلاقی قوت ہے جو نظریاتی اختلافات کے معرکوں میں تیر و تفنگ کی بجائے اپنی روحانی طاقت کو استعمال کرتی ہے۔اور دلائل عقلیہ ونقلیہ کے ساتھ لوگوں کے دل و دماغ تک رسائی حاصل کر لیتی ہے۔آپ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ طاقت مادی ہتھیاروں سے کہیں بڑھ کر کامیاب اور کارگر ہے۔آپ نے مزید کہا کہ جماعت احمدیہ نے جو حقیقی اسلام پیش کرنے والی جماعت ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد تبلیغ کا ایک وسیع پروگرام مرتب کیا اور تھوڑے ہی عرصہ میں اس کے مبلغین یورپ کے تمام اہم مقامات پر پھیل گئے۔یہ دور جماعت کی تبلیغی جد و جہد میں عظیم الشان وسعت پیدا کرنے کا باعث ہوا۔یہاں تک کہ آج دنیا کے قریباً اکثر اہم مقامات پر جماعت احمدیہ کے مبلغین موجود ہیں اور تبلیغی مراکز قائم ہیں۔مساجد اور مدارس وغیرہ بھی تعمیر ہیں جن کے ذریعہ ہزار ہا نفوس کی خدمت کا کام سرانجام پارہا ہے۔جلسہ کی کارروائی ہالینڈ کے مختلف اخبارات میں جلی عنوانات کے ساتھ شائع ہوئی۔20 جنوری 1960ء کو بفضلہ تعالی تبلیغ اسلام کا ایک اور عمدہ اور زریں موقعہ میسر آیا۔ہالینڈ کے مرکزی شہر اوترخت (UTRECHT) کے آزاد خیال عیسائی مکتب فکر کے لوگوں کی طرف سے ایک مذاہب کانفرنس منعقد کی گئی۔اس موقعہ پر دنیا کے مشہور مذاہب ہندو دھرم ، بدھ مت، اسلام اور یہودیت پر علی الترتیب تقاریر کا وسیع پیمانہ پر انتظام ہوا۔ہر تقریر ایک ہفتہ کے وقفہ کے ساتھ تھی منتظمین جلسہ کی طرف سے کانفرنس کا اعلان بڑے بڑے پوسٹروں کے ذریعہ کیا گیا جو سارے شہر میں اہم مقامات پر چسپاں کئے گئے نیز ہر تقریر کے موقعہ پر ایک نیا پوسٹر لگایا جاتا رہا۔سب سے پہلے اشتہار میں کانفرنس کے مجموعی پروگرام کا ذکر تھا۔مگر پہلی تقریر ہو چکنے پر باقی تین لیکچروں کے عنوانات اور لیکچرار حضرات کے اسماء گرامی شائع کئے گئے۔اسی طرح دوسری تقریر کے اختتام پر ایک تیسرا اشتہار دیا گیا تھا۔جو باقی دو تقاریر کی کارروائی پر مشتمل تھا۔اس طور پر خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام اور مسجد ہالینڈ کا ذکر تین بار بڑے بڑے