تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 410 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 410

تاریخ احمدیت 410 جلد 21 بات مختصر ہو اور متعلق امور تک محدود ہو صرف اسکو کہیں اور دعا کرتے ہوئے اٹھیں۔مشاورت ایک بھاری ذمہ داری اپنے ساتھ رکھتی ہے۔اس کے فیصلے قیامت تک اثر پیدا کرنے والے ہیں۔اس لئے دعا کرتے ہوئے، خشیت کے ساتھ ، تقویٰ کے ساتھ جو 39 66 بات کہنی ہو کہیں اور متعلقہ امور تک اپنے آپ کو محد و درکھیں اور باری باری انٹھیں۔اس مشاورت میں مرکزی نمائندگان اور اصحاب مسیح موعود سمیت مغربی و مشرقی پاکستان اور آزاد کشمیر کی جماعتوں کے 489 مندوبین نے شرکت فرمائی۔10 مجلس کے چارا جلاس ہوئے۔پہلے اجلاس میں ایجنڈا پر غور کرنے کے لئے چارسب کمیٹیوں کا تقرر عمل میں آیا۔1- سب کمیٹی نظارت علیا و نظارت تعلیم (صدر شیخ محمود الحسن صاحب) نمائندہ مشرقی پاکستان ( سیکرٹری حضرت مولوی محمد الدین صاحب ناظر تعلیم ) 2- سب کمیٹی بیت المال (صدر مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ سرگودھا۔سیکرٹری میاں عبدالحق صاحب رامه ناظر بیت المال) 3- سب کمیٹی اصلاح وارشاد و امور عامه (صدر شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ لائل پور۔سیکرٹری چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد) 4- سب کمیٹی تحریک جدید ( صدر مرزا غلام حیدر صاحب ایڈووکیٹ نوشہرہ چھاؤنی۔سیکرٹری حافظ عبدالسلام صاحب وکیل المال) دوسرے اجلاس میں پہلے گزشتہ مجلس شوری کے فیصلوں کی تعمیل کی رپورٹیں اور نظارتوں کی طرف سے جماعتی دوروں کی رپورٹیں پڑھی گئیں پھر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے نگران بورڈ کے خاص اصلاحی فیصلوں کا نہایت جامع رنگ میں خلاصہ بیان فرمایا ازاں بعد سیکرٹری مجلس مشاورت مولوی عبدالرحمن صاحب انور نے صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے بجٹ میں اضافہ جات اور رڈ شدہ تجاویز کی تفصیل پیش کی اس کے بعد سب کمیٹی نظارت علیا و تعلیم کی رپورٹ سنائی گئی ابھی اس کی ایک شق پر غور ہوا تھا کہ اجلاس ملتوی ہو گیا اس لئے بقیہ شقوں پر تیسرے اجلاس میں کارروائی مکمل ہوئی جس کے بعد سب کمیٹی اصلاح وارشاد و امور عامہ کی رپورٹ زیر بحث آئی۔چوتھے اور آخری اجلاس میں بجٹ کمیٹی شوری 1962 ءسب کمیٹی بیت المال ، سب کمیٹی تحریک جدید تعلیمی کمیشن مجلس مشاورت برائے جامعہ احمدیہ اور تعلیمی بورڈ اور تعلیمی کمیشن سے متعلق رپورٹیں سنائی