تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 325
تاریخ احمدیت 325 6 را نا لطیف احمد خان صاحب صدر غلام محمد آباد فیصل آباد) 7 کلیم اللہ خان صاحب ( چک 68 ج۔ب - ضلع فیصل آباد ) حضرت ملک عبد الغنی صاحب کنجاہ ضلع گجرات بیعت 1901 ء وفات 23 مارچ 1961ء جلد 21 آپ کے فرزند مکرم ملک عبد الرشید کنجاہی صاحب مقیم 16 شاہ دین اچھرہ لاہور نے حضرت خلیفة امسیح الرابع کی خدمت اقدس میں اپنے والد معظم کے حالات ارسال کئے جس پر حضور نے اظہار خوشنودی کرتے ہوئے تحریر فرمایا: لندن 24۔2۔92 پیارے مکرم عبدالرشید صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط ملا۔آپ نے اپنے والد صاحب کے جو حالات لکھے ہیں بہت دلچسپ ہیں اور ایمان کو تازگی بخشنے والے ہیں۔اللہ ان کی نیکیاں ان کی نسلوں میں جاری رکھے اور وہ محض یاد بن کر دلوں میں زندہ نہ رہیں بلکہ ان کی خوبیاں نیک اعمال میں ڈھل کر ان کی اولاد میں زندہ رہیں۔یہ واقعات مصدقہ طور پر مکرم مولوی دوست محمد صاحب مؤرخ احمدیت کے پاس بغرض ریکارڈ بھجوا دیں۔تمام عزیز وں کو سلام پہنچائیں۔والسلام، خاکسار مرزا طاہرا میبی خلیفہ ایح الرابع ذیل میں مبینہ واقعات کا مکمل متن مع تصدیق نامہ کے درج کیا جاتا ہے: روایت کی میرے والد صاحب اور میری والدہ برکت بی بی صاحبہ نے جو کہ میں حلفاً بیان کر رہا ہوں۔فر ماتے تھے کہ اس زمانہ میں میرے والد صاحب اپنے ماحول کے ساتھ ہندوستان ، یوپی ، لکھیم پور اور اس کے گردو نواح میں کپڑا بیچنے کا کام کرتے تھے اور 14 منافع کے حقدار ہوتے تھے اور واپس آکر حضور کی خدمت میں قادیان حاضر ہوتے اور دعا کے لئے عرض کرتے اور چند روپے بطور نذرانہ پیش کرتے۔ان دنوں ( والد صاحب اور والدہ صاحبہ ) فرماتے تھے کہ 1906ء میں جب ہم دونوں حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دعا کے