تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 298 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 298

تاریخ احمدیت 298 جلد 21 میں آپ نے مولوی قمر الدین صاحب و مولوی علی محمد صاحب اجمیری کے ساتھ شکر گڑھ کا تبلیغی دورہ کیا۔یکم مئی 1927 ء سے آپ بحیثیت مبلغ سلسلہ خدمت دین میں سرگرم عمل ہو گئے۔ابتداء میں آپکو مرکز کی طرف سے فتح گڑھ اور کتھ والی میں مباحثہ کے لئے بھجوایا گیا۔1928ء میں آپ کے ذریعہ ضلع لائل پور کے ایک ہی گاؤں میں متعدد نفوس داخل احمدیت ہوئے۔32-1931ء میں آپ کو راولپنڈی کیملپور جہلم اور میانوالی کے اضلاع کا انچارج مبلغ بنا دیا گیا۔اس وسیع حلقہ میں آپ نے بارہ مناظرے کئے اور اپنی تقریروں کے ذریعہ احمدیت کی آواز دور دور تک پہنچادی۔اور خدا کے فضل سے کئی سعید روحوں کو قبول حق کی توفیق ملی۔35-1934ء میں آپ کو ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی کے اضلاع میں دعوت الی اللہ کا فریضہ سونپا گیا۔جسے آپ نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیا۔ان اضلاع میں آپ کے سات کامیاب مناظرے ہوئے۔36-1935ء میں آپ نے ہندوستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کر کے احمدیت کا پیغام پہنچایا اور مناظرے بھی کئے۔1936-37ء میں آپ پنجاب کے ضلع شاہپور میں متعین کئے گئے۔1937-38ء میں آپ کا تقرر بہار واڑیسہ میں کیا گیا جہاں آپ کئی سال تک نہایت محنت اور جانفشانی سے تبلیغی خدمات بجالاتے رہے۔آپ نے پورے علاقہ کے وسیع پیمانے پر دورے کئے، سینکڑوں لیکچر دئے اور متعدد مباحثوں میں احمدیت کی دھاک بٹھا دی اور بہت سے لوگ احمدی ہوئے۔10 وسط 1938ء کا واقعہ ہے کہ مولانا محمد سلیم صاحب مجاہد فلسطین اور آپ مرکزی ہدایت کے تحت احمد یہ کٹک کانفرنس میں شامل ہوئے اور واپسی پر بعض مخلص احمدیوں کے ساتھ کیرنگ تشریف لے گئے۔کیرنگ کے قریب ایک گاؤں میں ایک ہندو سے پانصد سالہ پرانی قلمی کتاب’الیکا‘ نام دستیاب ہوئی جو اُڑ یہ زبان میں بھوج پتر پر لکھی ہوئی تھی۔ایک دوست نے اس کا اردو تر جمہ کرنا شروع کیا تو یہ معلوم کر کے سب دنگ رہ گئے کہ اس کتاب میں یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ نہہ کلنک اوتار مغل ہو گا اور اڑیسہ کے شمال مغرب میں ہوگا ( نقشہ کے مطابق قادیان کی مبارک بستی کٹک کے عین شمال مغرب میں واقع ہے )۔علاوہ از میں لکھا تھا کہ نہ کلنک اوتار کے شاگردان خاص میں سے دو بھائی اڑیسہ پہنچیں گے جن کو خاص طور پر وہاں بھجوایا جائے گا مالیکا میں ان بزرگوں کے اس سفر کی تفصیلات کے بارے میں صدیوں قبل کئی اور علامات بھی بتائی گئی تھیں جو حیرت انگیز رنگ میں پوری ہوئیں۔|11۔بہار واڑیسہ میں حق و صداقت کی کامیاب منادی کے بعد آپ کو مرکز احمدیت میں بلایا لیا گیا جہاں آپ تقسیم ہند تک قادیان اور دوسرے بیرونی مقامات میں فریضہ تبلیغ بجالاتے رہے اور مناظروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔