تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 19
تاریخ احمدیت 19 ہیں۔برادرم عبداللہ صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی روشنی میں پر زور دلائل کے ساتھ اس امر کو ثابت کیا ہے۔کہ یسوع مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے۔بائیبل کے متعدد حوالوں اسی طرح یورپین سکالرز کی تحقیقات کے حوالوں کو پیش کر کے اس امر پر روشنی ڈالی ہے کہ حضرت مسیح اپنی طبعی موت سے فوت ہوئے۔آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض تحریرات کو مسیح کی صلیبی موت کے بطلان اور اسلام کی صداقت اور ނ غلبہ کے بارہ میں پیش کیا ہے۔یہ کتاب بفضلہ تعالیٰ جرمن لٹریچر میں مفید اضافہ ہے۔“ ڈنمارک میں برادرم عبد السلام صاحب میڈسن (MADSEN) اپنے فارغ اوقات میں تبلیغ کا کام محنت اور شوق سے سرانجام دیتے رہے یہ دوست خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے مخلص احمدی ہیں اور موصی بھی ہیں۔عرصہ زیر رپورٹ میں انہوں نے اسلام کے متعلق تین تقاریر کیں۔جن میں اسلام کی کامیاب نمائندگی کی۔ان میں سے ایک تقریر ایک سکول میں ہوئی۔دوسری نوجوانوں کی ایک مجلس (YOUTH CLUB) میں ہوئی ان دونوں تقریروں میں اسلامی تعلیمات کا عیسائیت سے موازنہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ اسلام ایک عالم گیر مذہب ہے۔مؤرخہ 7 مارچ کو سکنڈے نیویت عرب سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلام اور انسانی زندگی کے موضوع پر تقریر کی۔حاضرین کی تعداد معقول تھی اور تقریر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ایک عیسائی میٹنگ میں شامل ہو کر اسلام کی کامیاب نمائندگی کی۔ایک عیسائی مذہبی رسالہ (KIRKENS FRIEND) نے اپنے جنوری کے ایشو میں ایک تفصیلی انٹرویو شائع کیا جس میں برادرم عبدالسلام صاحب نے اپنے اسلام قبول کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔آخر میں برادرم عبد السلام صاحب نے اس امر پر زور دیا کہ اسلام ہی صرف ایک زندہ مذہب ہے۔اور موجودہ زمانہ میں بھی اس نے خدا تعالیٰ کی وحی اور الہام کے سلسلہ کو جاری ثابت کیا ہے۔مؤرخہ 14 مارچ کو ریڈیو ڈنمارک پر شام کے آٹھ بجے برادرم موصوف کا ایک انٹرویو براڈ کاسٹ ہوا۔جلد 21