تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 232 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 232

تاریخ احمدیت 232 ایسے اجتماعوں میں بعض معمر بزرگوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصحاب کو بھی شامل کر کے ان کی نصیحتوں سے فائدہ اٹھائیں۔3۔ہمارے نو جوانوں کو تقریر اور تحریر میں خاص مہارت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔مجھے آجنگ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کا تقریر وتحریر میں کمال نہیں بھولتا۔ان کی زبان و قلم دونوں میں کمال کا جادو تھا اور ان کی تقریر سننے والا اور تحریر پڑھنے والا گو یا وجد میں آجاتا تھا۔اگر ہمارے بچے اور ہمارے نوجوان بچپن اور نو جوانی کی عمر سے ہی اپنے ان دو فطری جو ہروں کو مشق کے ذریعہ اجاگر کرنے کی کوشش کریں تو وہ ملک وملت کے بہترین خادم بلکہ خدا کا فضل شامل ہو تو خادم سے مخدوم بن سکتے ہیں۔4۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ موجودہ بے پردگی کے دور میں غض بصر کے حکم پر بڑی احتیاط اور مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں اور کسی غیر محرم عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھیں اگر اتفاقاً نظر اٹھ جائے تو فوراً نظر نیچی کر لیں۔اس سے انشاء اللہ ان کے اندر تقویٰ کی روح ترقی کرے گی اور ان کے نفسوں میں غیر معمولی پاکیزگی پیدا ہوگی۔خدام الاحمدیہ کو یہ بھی چاہئے کہ اگر ان کی بہنیں یا دوسری قریبی رشتہ دار لڑکیاں پردے کے معاملہ میں غیر محتاط ہو رہی ہیں تو نصیحت اور مناسب نگرانی کے ذریعہ ان کے اس غیر اسلامی رجحان کو روکیں۔5۔خدام الاحمدیہ میں ایک شعبہ خدمت خلق ہے۔یہ شعبہ بھی بڑا مبارک ہے۔بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ رسول کریم اللہ کی تعلیم کے مطابق آپ لوگ خلق کے مفہوم میں انسانوں کے علاوہ جانوروں تک کو بھی شامل کریں۔حدیث میں آتا ہے کہ ایک فاحشہ عورت نے ایک ایسے پیاسے کتے کو پانی پلایا جو پیاس کی شدت سے مر رہا تھا اور اللہ تعالی نے اسی نیکی کی وجہ سے اسے بخش دیا۔یہ خدمت خلق جیسا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی بار بار توجہ دلا چکے ہیں دلی خلوص کے ساتھ ساری قوموں اور ساری ملتوں تک وسیع ہونی چاہئے۔میں تو بعض اوقات اپنے ذوق کے مطابق خدام الاحمدیہ کے معنے ہی یہ کیا کرتا ہوں کہ وہ احمدی نوجوان جو ساری دنیا کے خادم ہیں۔مگر ایک بات ضرور ملحوظ رکھنی چاہئے کہ جہاں کوئی بڑا حادثہ سیلاب وغیرہ کی صورت میں وسیع پیمانہ پر پیش آئے تو وہاں انفرادی خدمت بجالانے کی بجائے بہتر طریق یہ ہوتا ہے کہ اپنی خدمات علاقہ کے سرکاری افسروں کو پیش کر دینی چاہئیں تا کہ ایک تنظیم کے ساتھ یکجائی طور پر وسیع پیمانہ پر خدمت ہو سکے۔جلد 21