تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 140 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 140

تاریخ احمدیت 140 جلد 21 1985ء میں بصے کے ناصر احمد یہ ہائی سکول کے 90 طلبہ نے قرآن پاک ناظرہ مکمل کر لیا۔اس سلسلہ میں 2 نومبر 1985 ء کو آمین کی شاندار تقریب ہوئی۔اکثر غیر از جماعت دوستوں نے مولوی منور احمد صاحب خورشید کو مبارکباد دی اور اس جماعتی خدمت کو سراہا۔ایک دوست اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو تاکید کی کہ فوراً جماعت میں داخل ہو جاؤ۔چنانچہ اس نوجوان نے بذریعہ خط بیعت کر لی۔آمین کی تقریب میں تین سومہمانوں نے شرکت کی جن میں دیہات کے نمبردار، ائمہ اور مختلف شعبوں کے سر براہ اور علاقہ کے تین چیف بھی شامل تھے۔گیمبیا کے ریڈیو سے 2 بار اس تقریب کی تفصیلی خبر نشر ہوئی۔86۔تعلیم وتربیت کلاسز اگست و تمبر 1985 ء میں مندرجہ ذیل مقامات پر تعلیم و تربیت کی کلاسیں جاری کی گئیں۔بانجل۔لاٹری کنڈا۔فرافینی۔ڈوٹا بولو۔جارج ٹاؤن۔مضر۔سالکینی۔حضرت خلیفہ اسی کا پیغام مجلس شوری کے لئے جماعت احمد یہ گیمبیا کی مجلس شوریٰ کا 1985ء میں انعقاد ہوا۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے حسب ذیل بصیرت افروز پیغام ارسال فرمایا: پیارے عزیزم داؤ د احمد صاحب حنیف السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کے خط سے معلوم ہوا کہ جماعت احمد یہ گیمبیا سالانہ مجلس شوریٰ منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس مشاورت کو بہت برکتوں سے نوازے اور جماعت احمد یہ گیمبیا کے لئے ترقیات کا ایک سنگِ میل ثابت فرمائے۔اللہ تعالیٰ جماعت مؤمنین کی ایک نمایاں شان یہ بھی فرماتا ہے کہ جب وہ اپنا کوئی اجتماعی پروگرام مرتب کرتے ہیں تو دعا کے ساتھ اور آپس میں مشورہ کے ساتھ مرتب کرتے ہیں اور جب مومنوں کی جماعت مشورہ کرتی ہے تو اس کے فیصلوں کو اللہ تعالیٰ برکتوں سے معمور کر دیتا ہے کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے يد الله فوق الجماعة۔پس یہ مجلس وہ مجلس ہے جس پر خدا تعالیٰ کی برکتوں اور نصر توں کا ہاتھ ہے اس لئے کہ جماعت کی ترقی ، اس کی عظمت اور اس کے محبوب محمد مصطفی صلی اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے آپ پروگرام مرتب کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ کرے کہ اس کے دین کی سر بلندی کے لئے آپکا مشورہ ، آپکی رائے اور آپ کی ہر سوچ دعاؤں