تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 136 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 136

تاریخ احمدیت 136 جلد 21 اور پونے آٹھ سوفولڈ تقسیم کئے گئے۔18اکتوبر 1983ء کو احمد یہ ہسپتال بانجل میں مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی جس میں مولوی داؤد احمد صاحب حنیف نے غیر احمدی معززین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئے۔اکتوبر ، نومبر 1983ء میں ڈاکٹر لئیق احمد صاحب انصاری اور تبلیغی وفد کے دیگر ارکان دور دراز علاقوں میں پہنچے اور دس گاؤں میں گھر گھر لٹریچر پہنچایا۔13 نومبر 1983 ء کو دس افراد پر مشتمل 2 تبلیغی ٹیموں نے سات گاؤں میں پیغام احمدیت پہنچایا۔20 نومبر 1983ء کو 21 افراد پر مشتمل 4 تبلیغی ٹیموں نے چھ دیہات کا تبلیغی دورہ کیا اور مکرم داؤ د احمد صاحب حنیف کی تبلیغ سے سینچو (SINCHU) گاؤں کے جملہ افراد جن میں 54 بالغ اور 23 بچے شامل تھے شامل احمدیت ہو گئے۔1983 ء کے آخر میں ایک لوکل مبلغ کی رپورٹ کے مطابق موریطانیہ میں 71 دوست سلسلہ احمد یہ میں داخل ہوئے۔1984 ء کے پہلے ہفتہ میں میکارتھی آئی لینڈ ڈویژن کے علاقہ میں مولوی منور احمد خورشید صاحب کے ذریعہ سارے جبل اور سارے بکری کے دونوں گاؤں مکمل طور پر احمدی ہو گئے اور ایک گاؤں ٹمانوب کی اکثر آبادی نے احمدیت قبول کر لی۔اسی ماہ ٹیم نمبر 3 نے 5 دفعہ مدینہ، کیمبو جے ، بیر کاما اور فراٹو تک پیغام حق پہنچایا۔ٹیم نمبر 4 نے بھی تین بار اس تبلیغی جہاد میں حصہ لیا۔ٹیم نمبر 2 نے بھی لاٹری ، کنڈا ، پائپ لائن اور لنڈن کارنر کے گنجان آباد علاقوں میں بکثرت لٹریچر تقسیم کیا۔سالکینی مقام پر لجنہ کے وفد کے ذریعہ 14 خواتین نے بیعت کی۔حضرت خلیفۃ ابیح الرابع نے مولوی حفیظ احمد صاحب شاہد کی رپورٹ 18 مئی 1985 ء پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا: جو گاؤں جماعتوں کے قیام کے لئے معین کئے گئے ہیں وہاں ما شاء اللہ بہت توجہ سے کام کر رہے ہیں۔اسی طرح مبلغین اگر عہد کر لیں اور مسلسل قربانی کریں تو اللہ تعالیٰ پھل عطا کرتا ہے۔۔78 گیمبیا مشن نے عربی ، انگریزی اور مقامی زبانوں میں مختلف تبلیغی کیسٹ تیار کئے جن کے ذریعے تبلیغ میں بہت آسانی پیدا ہوگئی ہے اور مبلغین اور دوسرے داعیان الی اللہ اس سے خوب فائدہ اٹھا ر ہے ہیں۔اکتوبر 1983ء میں دعوت الی اللہ سکیم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تبلیغی وفود بھجوائے گئے۔ایک وفد مکرم ایل ایس جوارا صاحب، ڈاکٹر لئیق احمد صاحب انصاری ، ڈاکٹر نصیر الدین صاحب، ڈاکٹر ڈیکو کسانا اور مسٹر باڈا طراوے پر مشتمل تھا جس نے ڈاوین (DAWIAN) اور کنگنانا