تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 131 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 131

تاریخ احمدیت 131 سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو با برکت اور کامیاب کرے۔اس موقع پر میں اس بات کی طرف آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد حقیقی اسلام کا احیاء نو ہے۔اسلام کا دیگر ادیان پر غلبہ مقدر ہو چکا ہے۔اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں اور نہ ہی اسے کوئی روک سکتا ہے۔دنیا میں ہمشرق و مغرب میں ہر جگہ اس کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی اگلی صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہو گی۔تمام قومیں اور ہر رنگ ونسل کے لوگ کثرت سے اس میں داخل ہوں گے۔پیشتر اس کے ہماری قربانیاں اور کوششیں جہاں تک انسانی طاقت میں ہے اپنی انتہاء تک پہنچ جانی چاہئیں۔سب سے پہلے ہر احمدی مرد اور عورت کو 1۔قرآن کریم ناظرہ اور اس کا ترجمہ آنا چاہئے 2۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ اپنی عمر اور تعلیم کے مطابق کرنا چاہئے۔لہذا اس مقصد کے لئے با قاعدہ کلاسیں لگیں یا دوسرے ایسے طریق اختیار کریں جن سے یہ مقصد پورا ہو سکے۔ہم اسلام کی خوبیاں دوسروں پر ظاہر نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم خود ان سے آگاہ نہ ہوں۔یہ نہایت اہم معاملہ ہے جس کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔دوسرے ہمیں اپنے معاملات اس طور پر انجام دینے چاہئیں کہ ہمارے اعمال اور کاموں میں اسلام کی حقیقی تصویر ظاہر ہو۔آج دنیا ایسے معاشرے کو دیکھنے کی متمنی ہے جہاں اسلام کے اصول پر عمل ہورہا ہو۔ایسی مثال پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ہر احمدی کو نظام کا پابند اور انسانی ہمدردی اور معاملات میں صاف روی کا مجسمہ ہونا چاہئے۔اُسے اپنے ذرائع کے مطابق کمزور و ناتواں کا ہمدرد و مددگار ہونا چاہئے۔اسے مسلسل اختلافات کو دور کرنے ، امن کے قیام اور معاشرے کے مختلف طبقات میں یگانگت کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔خدا ہمیں اس معیار پر جو قرآن مجید نے مومنوں کے لئے مقرر کیا ہے پورا اترنے کی قوت و طاقت اور جذبہ عطا فرمائے۔آمین۔چھٹا جلسہ سالانہ خلیفة امسیح 61 جلد 21 6،5،4 اپریل 1980ء کو بانجل نصرت ہائی سکول کے میدان میں ہوا جس میں گیمبیا اور سینیگال کے 500 نمائندگان نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں