تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 120
تاریخ احمدیت 120 جلد 21 کا سائز اندازاً 2۔1/2 × 3۔1/2 انچ تھا۔یہ لفافہ تین طرف سے سلا ہوا تھا۔اوپر سے کھلا اور سچ بٹن سے بند کیا ہوا تھا۔حضور نے اس مقدس کپڑے پر اپنے قلم مبارک سے دستخط فرمائے اور اس کے نیچے حضور کے ارشاد کے مطابق خلیفہ اسیح الثالث کی مہر لگا دی گئی اور 14۔6۔1966 کی تاریخ بھی لکھ دی گئی۔چوہدری محمد شریف صاحب نے یہ مقدس کپڑا رجسٹر ڈ لفافے میں مولوی عبد الرحمن انور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفہ امسیح ، مولانا جلال الدین شمس ناظر اصلاح وارشاد اور بعض دوسرے موجود ا حباب کے سامنے ان سب کو دکھلا کر بند کر دیا اور لاکھ کی مہریں اس پر لگا دیں گئیں۔15 جون 1966ء کو حضور کی خدمت میں اسے پیش کیا گیا۔حضور انور نے بعد ملاحظہ اسے بذریعہ ہوائی ڈاک ارسال کر دینے کی منظوری عطا فرمائی اور یہ مقدس تحفہ سپر د ڈاک کر دیا گیا جو 5 جولائی 1966ء کو ہز ایکسیلنسی الحاج سنگھاٹے صاحب کو بحفاظت پہنچا اور الی انہوں نے اسی روز اس کی وصولی کی اطلاع حضور کی خدمت میں بذریعہ تار ارسال کی اور حضور کی اس شفقت و نوازش پر تہہ دل سے حضور کا شکر یہ ادا کیا۔علاوہ بریں 5 جولائی کو ہی شام کے وقت بی بی سی لنڈن سے حکومت برطانیہ کی طرف سے یہ اعلان نشر ہوا کہ ملکہ برطانیہ نے الحاج ایف ایم سنگھائے ایکٹنگ گورنر جنرل گیمبیا کو آج کی تاریخ سے گیمبیا کا گورنر جنرل مقرر کر دیا ہے۔الغرض الحاج ایف ایم سنگھائے وہ پہلے خوش نصیب سر براہ مملکت ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقدس کپڑوں سے برکت حاصل کرنے کا عظیم الشان اعزاز نصیب ہوا۔حضرت مولانا غلام احمد صاحب بدوملہی ڈھائی سال تک خدمات دینیہ بجالاتے رہے۔آپ کے عرصہ قیام میں دوسو سے زائد نفوس نے بیعت کی اور سالکینی ، فرافینی اور سیرا گھنڈ میں مساجد تعمیر ہوئیں۔آپ نے بھی تعلیم القرآن، درس القرآن اور مجالس سوال و جواب کا سلسلہ جاری رکھا۔27 دسمبر 1966ء کو آپ واپس پاکستان تشریف لائے۔دوسرے مجاہدین احمد بیت گیمبیا چوہدری محمد شریف صاحب کو گیمبیا مشن کا چارج سنبھالنے کے لئے دوبارہ بھجوایا گیا۔آپ 3 فروری 1967ء کور بوہ سے روانہ ہو کر 14 فروری 1967ء کو باتھرسٹ پہنچے اور تقریباً ساڑھے تین سال تک تبلیغی خدمات بجالانے کے بعد 8 ستمبر 1970 ء کور بوہ واپس تشریف لائے۔آپ کے زمانہ قیام میں مندرجہ ذیل مبلغین بھی مرکز سے بھجوائے گئے جس سے تبلیغی کام کا دائرہ خاصا وسیع ہو گیا: مولوی دا ؤ د احمد صاحب حنیف روانگی از ربوہ 27 مارچ 1966 ء۔واپسی ربوہ 21 دسمبر 1969 ء)