تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 805
تاریخ احمدیت 805 جلد ۲۰ میاں شیخ محمد صاحب قریشی زیارت ۱۸۹۳ء بیعت ۱۹۰۳ ء وفات ۶ / جون ۱۹۶۰ء ) آپ قادیان کے قدیمی باشندوں میں سے تھے۔آپ کی والدہ محترمہ عالم بی بی صاحبه حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں داخل سلسلہ عالیہ احمد یہ ہوئیں۔اس اعتبار سے آپ پیدائشی احمدی تھے۔آپ نے اپنی ملازمت کا طویل عرصہ جو تقریباً تمیں سال تک ممتد ہے قادیان میں بحیثیت پوسٹ مین گذارا۔ہجرت کے بعد کچھ عرصہ ربوہ اور لاہور میں رہے۔اولاد قریشی محمد عبد اللہ صاحب ربوہ قریشی عطاء اللہ صاحب ربوہ۔قریشی عبد الغنی صاحب لاہور 09 میاں بدرالدین صاحب مالیر کوٹلوی ولادت ۱۸۸۲ ء اندازاً بیعت و زیارت ۱۹۰۰ء وفات ۳ / جولائی ۱۹۶۰ء ) میاں بدرالدین صاحب سادہ طبیعت رکھنے والے نہایت مخلص بزرگ تھے آپ کے والد میاں گل محمد صاحب حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے ملازموں میں سے تھے جو آپ کی معیت میں ۱۹۰۰ء میں مالیر کوٹلہ سے مستقل طور پر قادیان آ گئے تھے۔آپ اپنے والد کے ساتھ عرصہ تک الدار میں پانی پہنچانے کی خدمت بجا لاتے رہے بلکہ جن ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور میں مقدمہ کے دوران تشریف فرما تھے تو پانی بھرنے کی غرض سے آپ کو قادیان سے بلایا گیا حضور کو آپ کے پہنچنے کی اطلاع ہوئی تو شیخ حامد علی صاحب کو ارشاد فرمایا کہ دیکھو اس لڑکے کو اعلیٰ کھانا کھلایا کرو۔اس پر آپ نے عرض کیا کہ