تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 803 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 803

تاریخ احمدیت 803 جلد ۲۰ میں ذرا بھی ٹس سے مس نہ ہوا اور بس دہراتا رہا کہ اس خدا کو ضرور دیکھنے جاؤں گا۔دوسرے دن علی الصباح اپنے والد صاحب بزرگوار کو ہمراہ لیکر قادیان پہنچ گیا۔وہ میرے ساتھ اس لئے گئے کہ میں کہیں اور جگہ نہ چلا جاؤں۔قادیان پہنچتے ہی حضرت مفتی صاحب سے ملا کہ مفتی صاحب آپ مجھے خدا دکھا دیں۔وہ کہاں ہے۔حضرت مفتی صاحب مجھے دیکھ کر حیران تھے کہ کل تو یہاں سے ایسا بھا گا تھا جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔آج پھر یہاں کیسے برا جمان ہو گیا۔مگر میں بار بار دوہراتا رہا کہ مجھے وہ خدا دکھا دو۔میں تو اُسے دیکھنے آیا ہوں۔کیونکہ کل راستہ میں مجھے لوگوں نے متفقہ طور پر یہ بات بتلائی ہے کہ قادیان میں ایک شخص خدا اور عیسی بنتا ہے۔حضرت مفتی صاحب تاڑ گئے کہ اسے خدا د یکھنے کا جنون ہے فرمانے لگے کہ اچھا ہمارے پاس ٹھہر و۔ہم سب کچھ دکھا دیں گے مگر یہ کام جلد نہ ہوگا۔ذرا دھیرے دھیرے ہوگا۔آپ نے اپنی کمال روشن ضمیری اور دوراندیشی سے مجھے سنبھال لیا اور چند دن کی رڈ وکر کے بعد مجھے اصلی معنوں میں دیندار بنا کر سچ سچ خدا دکھا دیا اور حضرت امام صادق مسیح موعود و مہدی مسعود سے ملا دیا۔جب اچھی طرح میری تسلی ہو گئی تو میں نے حضرت مفتی صاحب سے عرض کیا کہ میں بیعت کروں گا غالبا مئی ۱۹۰۳ء کا آخر تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے دست مبارک پر بیعت سے مشرف ہوا۔مجھے یہ بھی شرف حاصل ہے کہ میرے ہم کلاس حضرت خلیفۃ المسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اور حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم اے جیسے بزرگ و محترم ہستیاں تھیں۔اور حضرت خلیفہ اوّل کا درس سننے اور قرآن کریم کے معارف و نکات سے مستفید ہونے کا سنہری موقع مل گیا۔حضرت مولانا مولوی شیر علی صاحب فرشتہ خصلت اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب ہفت زبان۔علامہ زماں حضرت مولوی سرور شاہ صاحب اور حضرت قاضی امیرحسین صاحب جیسے مفسر قرآن اور شاعر بے بدل فردوسی ثانی ملک الشعراء حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل جیسی بزرگ و یکتا ہستیوں کے شاگرد بنے کا فخر حاصل ہوا۔۱۹۰۶ء کا ذکر ہے جبکہ خاکسار ریلوے ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ملازم تھا کہ پرائیویٹ امتحان انٹریس دینے کا ارادہ کر کے ملا زمت ترک کرنا چا ہی۔میرے متعلق میرے اکثر اساتذہ اور پھر حضرت خلیفہ اصیح ثانی ( جو ان دنوں صاحبزادگی کی حالت میں خاکسار کے ہم جماعت تھے ) کا خیال تھا۔کہ خاکسار خواہ نو سال تک کسی گورنمنٹ ہائی سکول میں داخل ہو کر امتحان میٹرک پاس کرنا چاہے تو ایسا ہر گز نہ ہوگا۔میں ایسا خیال رکھنے