تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 796 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 796

تاریخ احمدیت 796 جلد ۲۰ شریعت کہتی ہے کہ اپنے جسم کا بھی خیال رکھو مگر پھر بھی مصروفیت ایسی ہے کہ جسمانی تکلیف کی کوئی پروانہیں کی جاسکتی اور میرے ساتھ کام کرنے والوں کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔چوہدری برکت علی صاحب کو مہینوں رات کے ۱۲ بجے تک تحریک جدید کا کام کرنا پڑا۔اسی طرح تحریک جدید کے دفتر کے کام کرنے کا وقت ۱۲ گھنٹے مقرر ہے اس سے زیادہ ہو جائے تو ہو جائے کم نہیں کیونکہ یہ اقل مقدار ہے ۴۵ چوہدری برکت علی صاحب تحریر فرماتے ہیں :۔آڈیٹر تحریک جدید کا کام خاکسارا کیلا ہی کر رہا تھا۔حضور کی خدمت میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے حسابات بنانے اور خطوط کی منظوری کی روزانہ اطلاع دینے اور تحریک جدید کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد مزید تکمیل کے لئے دفتر کی پابندی کا سوال ہی نہ رہا اور نہ ہی میں نے ۱۹۰۴ء سے ۱۹۰۸ ء اور پھر ۱۹۰۹ ء سے اب تک اس کا خیال کیا کہ اء سے ۱۹۰۸ ء اور پھر ۰۹ دفتر کا وقت ختم ہو گیا چلو گھر چلیں۔بلکہ یہ بات کھٹی میں پڑی ہوئی تھی کہ جب تک روزانہ کا کام ختم نہ ہو دفتر بند نہ ہو۔اگر ضرورت پڑے تو گھر لے جا کر روزانہ کام ختم کر و۔پس میں نے دفتر کے وقت کا خیال نہیں رکھا بلکہ روزانہ کام ختم کرنا اصول بنایا“ اتفاق کی بات ہے کہ تحریک جدید کا دفتر حضور کے قصر خلافت میں تھا۔خاکسار تو رات کے دس بجے یا کبھی بارہ بجے تک کام کرتا۔مگر حضور ایک دو بجے تک عموماً اور بعض دفعہ ساری رات بھی کام کرتے اور نماز فجر پڑھانے کیلئے تشریف لے جاتے۔جب خاکسار کا آقا ساری ساری رات کام کرتا تھا تو میرے لئے کیا عذر تھا کہ زیادہ وقت لگا کر کام پورا نہ کروں ۴۶ قریشی عبدالرشید صاحب آڈیر تحریک جدید کا چشمد ید بیان ہے کہ ” حضرت چوہدری صاحب مرحوم و مغفور سے میرا تعارف قادیان میں ۱۹۴۶ء میں ہوا جبکہ مجھے آپ کے ساتھ ایک لمبا عرصہ کام کر نیکی سعادت ملی اس اثناء میں مجھے آپ کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا۔حضرت چوہدری صاحب مرحوم بلا شبہ ایک بے لوث اور مسلسل سترہ سترہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے والے بزرگ تھے۔آپ کے کام کا طریق دو اصولوں پر مبنی تھا۔اول یہ کہ تحریک جدید کے ہر وعدہ کرنے والے دوست سے ایک ذاتی تعلق پیدا کرنے کی کوشش