تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 736 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 736

تاریخ احمدیت 736 جلد ۲۰ پہنچانے کیلئے کھڑی تھیں۔ان بسوں کا انتظام طارق ٹرانسپورٹ کے منتظمین نے بلا معاوضہ کیا تھا۔جزاھم اللہ احسن الجزاء۔ممبران قافلہ کے پانچ حزب ( گروپ ) بنا دئے گئے اور ہر حزب پر ایک ایک سائق (لیڈ ر ) مقرر کیا گیا۔چنانچہ حزب نمبرا کے سائق چوہدری احمد جان صاحب وکیل المال مقرر ہوئے۔لیکن بیماری کی وجہ سے آپ کی بجائے آپ کے نائب محمد حنیف صاحب قمر نے سائق کے فرائض سرانجام دیئے۔حزب نمبر ۲ سائق با بو شمس الدین خان صاحب امیر جماعت احمد یہ پشاور۔حزب نمبر ۳ کے چوہدری غلام احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ پاک پتن اور حزب نمبر ۴ کے مولانا عبدالمالک صاحب فاضل مربی سلسلہ احمدیہ کراچی مقرر ہوئے۔حزب نمبر ۵ کے لیڈر مکرم میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ را ولپنڈی اور نائب مولوی عبد الباسط صاحب مربی سلسلہ مقیم کراچی مقرر ہوئے۔اس جگہ تمام ممبران قافلہ کو مفصل ہدایات دی گئیں اور سامان کا جائزہ لیا گیا۔پونے 9 بجے کے قریب محترم شیخ بشیر احمد صاحب حج ہائی کورٹ نے تشریف لا کر اہل قافلہ سے مختصر أخطاب فرمایا۔آپ نے بڑے مؤثر رنگ میں اس پاک اور مبارک سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور دعائیں کرنے کی تلقین فرمائی۔اس کے بعد اجتماعی دعا ہوئی اور پھر اہل قافلہ بسوں میں سوار ہونے شروع ہو گئے۔روانگی کے وقت عجیب ایمان افروز منظر تھا اہل قافلہ زیر لب دعاؤں میں مصروف تھے کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو زیادہ سے زیادہ با برکت کرے اور الوداع کہنے والے دوست اراکین قافلہ کو ان کی خوش بختی پر مبارکباد دے رہے تھے۔اور انفرادی طور پر دعاؤں کی درخواستیں اور التجائیں کر رہے نو بجے یہ قافلہ جو ۱۹۶ افراد پر مشتمل تھا۔اور جس میں ۲۴ خواتین اور ۲ بچے بھی شامل تھے۔دعائیں کرتے ہوئے سٹیشن کو روانہ ہو گیا۔بسوں سے سامان اتارا گیا اور اس پلیٹ فارم پر پہنچایا گیا جہاں سے گاڑی امرتسر روانہ ہوئی تھی۔چونکہ اس جگہ ضوابط کے مطابق پاسپورٹوں کے اندراجات وغیرہ پر خاصہ وقت صرف ہوتا تھا اس لئے کارکنان نے اہلِ قافلہ کیلئے کھانے کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔ربوہ اور لاہور کی جماعتوں کے کئی ایک کا رکن اور بزرگ بھی الوداع کہنے کیلئے تشریف لائے ہوئے تھے۔ضوابط کی جملہ کا رروائیوں کی تکمیل کے بعد ایک بجے کے قریب اہل قافلہ پلیٹ فارم کے اس حصہ میں پہنچ گئے جہاں سے