تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 734
تاریخ احمدیت 734 جلد ۲۰ کرے اور آپ لوگوں کو نیکی اور تقوے کے ساتھ اپنی تمام زندگی بسر کرنے کی توفیق بخشے۔خدا تعالیٰ کا فضل جذب کرنے اور اس کی رحمت کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ضرورت ہے کہ آپ لوگ نیکی پر ثبات اختیار کریں۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں اور گریہ وزاری سے کام لیں۔خدا تعالیٰ ہر ایک کی سنتا ہے۔بعض دفعہ چھوٹے بچوں کی دعاسنی جاتی ہے بعض دفعہ عورتوں کی دعاسنی جاتی ہے اور بعض دفعہ مردوں کی دعاسنی جاتی ہے۔نیوہ کے لوگوں پر جب عذاب آیا اور انہوں نے اس کے آثار دیکھے تو ان کے مرد اور عورتیں اور بچے سب میدان میں جمع ہو گئے۔اور انہوں نے بلبلا بلبلا کر دعائیں کرنی شروع کر دیں۔مردوں نے ٹاٹ کے کپڑے پہن لئے اور عورتوں نے اپنے دودھ پیتے بچوں کو الگ پھینک دیا اور انہیں دودھ پلانا بند کر دیا اور اس قدر دعائیں کیں کہ آخر اللہ تعالیٰ کا فضل جوش میں آ گیا۔اور اس نے آنے والا عذاب ان سے دور کر دیا۔اگر قادیان کی عورتیں بھی اپنے بچے پھینک کر دعاؤں میں لگ جائیں اور مرد بھی دعاؤں اور گریہ وزاری سے کام لیں تو ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل نازل فرما دیگا۔اور ہماری تمام مشکلات کو دور کر دیگا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ آپ کو اسلام اور احمدیت کا جھنڈا بلند رکھنے کی توفیق بخشے۔نیکی اور تقویٰ میں دوسروں کیلئے نمونہ بنائے اور احمدیت کا سچا اور مخلص خادم بننے کی توفیق عطا کرے۔آمین اللہم آمین ما مرزا محموداحمد خلیفة المسیح الثانی ۱۸ زائرین قادیان کے پاکستانی اس مبارک عالمی اجتماع میں تقریبا دوسو پاکستانی احمدیوں نے شرکت کی۔قافلہ کا مبارک سفر زیارت مرکز اور جلسہ کی روحانی برکات سے متمتع ہوئے۔پاکستانی قافلہ کے اس مبارک سفر کے کوائف مشاہدات اور تاثرات الفضل کے نامہ نگار خصوصی کے قلم سے درج ذیل ہیں :۔” پاکستان کے احمدی احباب کے قلوب میں قادیان جا کر اپنے مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے کی جو شدید خواہش اور تڑپ پائی جاتی ہے اس کے پیش نظر ہر سال