تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 731
تاریخ احمدیت فصل چهارم 731 جلد ۲۰ جلسہ سالان قادیان ۱۹۶۰ ء کے لئے اس سال ۱۶ ۱۷ ۱۸ / دسمبر ۱۹۶۰ء کو قادیان کا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔حضرت مصلح موعود کا روح پرور پیغام سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اس : مقدس اجتماع کیلئے ایک روح پرور اور ولولہ انگیز پیغام دیا جو پاکستانی قافلہ کے امیر حافظ عبد السلام صاحب نے جلسہ کے افتتاحی اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔اس خصوصی پیغام کا متن درج کیا جاتا ہے۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم ط بسم الله الرحمن الرحيم ط نحمده و نصلى على رسوله الكريم ط برادران بھارت ! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہ b ہمیں قادیان سے گئے ہوئے تیرہ سال ہو گئے ہیں۔اور تیرہ سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں ہوتا۔یہ زمانہ اپنی صعوبتوں اور مشکلات کے لحاظ سے ایک بڑا لمبا اور پُرفتن دور تھا۔مگر اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اس امر کی تو فیق عطا فرمائی کہ آپ نے ہر قسم کی مشکلات کے باوجود اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھا۔اور حضرت مسیح موعود کے لائے ہوئے پیغام کو لوگوں کے کانوں تک پہنچایا۔مجھے امید ہے اللہ تعالیٰ آئندہ بھی آپ لوگوں کیلئے ہمیشہ خیر و برکت کے سامان پیدا کرتا چلا جائیگا۔اور وہ مشکلات جو ابھی پائی جاتی ہیں ان کو بھی دور فرما دیگا۔یہ امر یا د رکھو کہ قادیان ہما را مرکز اور خدا کے رسول کا تخت گاہ ہے اور مرکز میں رہنے والوں اور مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے باہر سے آنے والوں پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں اور ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اسلام کا عملی نمونہ بنیں۔اور اپنی عبادتوں اور دعاؤں اور بلند اخلاق کے ذریعہ دوسروں کیلئے بھی ہدایت اور رہنمائی کا موجب بنیں۔اور کوئی ایسی حرکت نہ کریں جو کسی کمزور انسان کیلئے ٹھوکر کا موجب ہو۔پس