تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 721 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 721

تاریخ احمدیت 721 جلد ۲۰ اور احمدیت کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرتے رہیں۔اور اپنے نیک نمونہ سے دوسروں کی ہدایت کا موجب بنیں۔مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ لوگ بھی اپنا اچھا نمونہ دکھائیں اور دوسروں کو بھی اپنے عملی نمونہ اور جد و جہد سے نیک بنانے کی کوشش کریں تا کہ قیامت اشرار الناس پر نہیں بلکہ اخیار الناس پر آئے اور ہمیشہ آپ لوگ دین کی خدمت میں لگے رہیں۔جو خدا تقدیریں بناتا ہے وہ اپنی تقدیروں کو بدل بھی سکتا ہے۔اگر آپ لوگ اپنے اندر ہمیشہ نیکی کی روح قائم رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے فعل کے ساتھ اپنی تقدیر کو بھی بدل دیگا۔اور قیامت تک نیک لوگ دنیا میں قائم رہیں گے۔جو خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرتے رہیں گے۔پس کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو قیامت تک لئے چلا جائے اور اخیار کی صورت میں لے جائے نہ کہ اشرار کی صورت میں اور ہر سال جو ہماری جماعت پر آئے وہ زیادہ سے زیادہ نیک لوگوں کی تعداد ہمارے اندر پیدا کرے اور ہماری قربانیوں کے معیار کو اور بھی اونچا کر دے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو اس تحریک میں پورے جوش اور اخلاص کیسا تھ حصہ لینے کی توفیق بخشے اور ہمیشہ آپکو خدمت دین کی تو فیق عطا فرما تا ر ہے۔اللهم آمین اس عظیم الشان اجتماع کے پُر کیف لمحات کا کسی قدر اندازہ کرنے کیلئے درج ذیل رپورٹ پیش کی جاتی ہے جو مسعود احمد خاں صاحب دہلوی مدیر انصار اللہ کے قلم سے نکلی ہے فرماتے ہیں :۔اجتماع کا آغاز ۲۸ / اکتوبر ۱۹۶۰ء کو دفتر مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے احاطہ میں خوبصورت شامیانوں سے تیار کردہ وسیع و عریض پنڈال میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مد ظلہ العالی کے رُوح پرور اور ولولہ انگیز خطاب سے ہوا۔یہ خطاب اس درجہ پُر درد و پر سوز اور اثر انگیز تھا کہ اس کا لفظ لفظ دلوں میں اُترتا چلا گیا۔اس سے ایمان کو ایک نئی تازگی یقین کو ایک نئی پختگی، قلوب کو ایک نئی جلاء اور ذہنوں کو ایک نئی بصیرت حاصل ہوئی۔اجتماع کے اس پر اثر افتتاح کے بعد ۳۰ /اکتوبر کے ۱۲ بجے دوپہر تک نمازوں اور کھانے وغیرہ کے درمیانی وقفوں کو چھوڑ کر مختلف اوقات میں آٹھ اجلاس منعقد ہوئے۔ان آٹھ اجلاسوں میں آٹھ مرتبہ تلاوت قرآن مجید کے چھ درس، اسی طرح احادیث نبوی ﷺ اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چار چار درس یعنی کل چودہ درس ہوئے جو حقائق و معارف اور علوم