تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 696
تاریخ احمدیت 696 جلد ۲۰ فصل دہم حضرت خلیفہ امسح الثالث کا جماعت نماعت احمدیانی کا بارھواں سالانہ کا جلسہ ۲۷٬۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء کو منعقد ہوا جس کے لیئے حضرت خلیفہ امسیح احمدیہ نجی کے نام آخری پیغام الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے حسب ذیل روح پرور پیغام دیا جو جماعت احمد یہ بھی کے نام حضور کا آخری پیغام تھا۔وو برادران جماعت احمد یہ بھی ! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ اپنی نئی تعمیر شدہ بیت الذکر کی عظیم الشان عمارت میں یہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ یہ نئی تعمیر شدہ بیت الذکر اور یہ جلسہ آپ سب کیلئے اور دین حق کے لئے مبارک ہو۔یہ مقام ادین حق کی اشاعت کا مرکز بنے۔اور یہ جلسہ دین حق اور احمدیت کی تازگی کا موجب بنے۔آمین۔ہمیں یہ امر یا درکھنا چاہیئے کہ ہم پندرھویں صدی ہجری میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ صدی اسلامی فتوحات کی صدی ہے۔یہ صدی حضرت اقدس۔۔۔ناقل ) کی صداقت کو قائم اور مستحکم کرنے والی ہے۔۔۔حضور نے اپنے پیغام میں مزید بتا یا کہ تمام پیشگوئیاں اپنے ساتھ کچھ ذمہ داریاں اور قربانیوں کا مطالبہ رکھتی ہیں اور میرا پیغام تمہارے لئے یہ ہے کہ لا الہ الا اللہ اور دعاؤں کے ساتھ دین حق کی بہتری کے لئے ترقی کی منازل طے کرتے چلے جاؤ۔علاوہ ازیں اپنے بچوں کو بھی اپنے رنگ میں رنگین کرتے ہوئے ایسی عمدہ تربیت دو کہ وہ صبر اور آزمائش کے وقت تمہارے ساتھ رہیں۔خدا کی راہ میں تمہارے قدم ثابت رہیں۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور ہم اپنے ہی دور میں دین حق کی عظیم فتح مبین کو مستقبل قریب میں اپنی آنکھوں سے دیکھ جائیں۔“ (الفضل ۲۹ جون ۱۹۸۲ صفحہ۱)