تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 695
تاریخ احمدیت 695 جلد ۲۰ رشتہ ناطہ ) کے داماد تھے۔آپ ۱۹۴۳ء میں پیدا ہوئے جامعہ احمدیہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کر کے ۱۹۷۴ ء کے دوران میدان عمل میں قدم رکھا اور سب سے پہلے تخت ہزارہ ضلع سرگودھا میں ازاں بعد رحیم یارخاں اور مردان میں پیغام حق پہنچایا۔۲۵ رفروری ۱۹۸۰ء کو آپ نجی تشریف لائے جہاں آپ تبلیغی جہاد میں ہمہ تن مصروف تھے کہ ایک طویل تبلیغی دورے پر جاتے ہوئے کا ر کے حادثہ میں شہید ہو گئے۔۶۹ مجلس انصار الله ومجلس جزائر فجی میں انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کی مجالس کے پہلے سالانہ اجتماع ۱۸ نومبر ۱۹۸۰ء کو لٹو کا میں خدام الاحمدیہ کا پہلا اجتماع منعقد ہوئے۔صدارت کے فرائض مولوی سجا د احمد صاحب خالد نے انجام دیئے اس موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے حسب ذیل پیغام دیا۔” میں یہ سن کر بہت خوش ہوا ہوں کہ جزائر فجی کی مجلس انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمد یہ اپنے سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہیں۔اللہ تعالے جزائر فجی کے انصار اور خدام کو طاقت اور جرات عطا کرے تا وہ اپنے فرائض کو دین حق کی تعلیم کے مطابق سرانجام دے سکیں۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور وہی اپنی برکات سے تمہیں نواز ئے“۔ا - پہلی سالانہ تربیتی کلاس جماعت احمد یہ نبی کی پہلی سالا نہ تر بیتی کلاس ۲۶ را پر پل تا یکم مئی ۱۹۸۱ء نجی کے دارالحکومت صووا کی بیت الذکر فضل عمر میں منعقد ہوئی جس میں پانچ جماعتوں کے ۶۳ خدام واطفال نے شرکت کی۔حضرت خلیفۃ اصبح الثالث نے اپنے پیغام میں کلاس کے طلبہ کو نصیحت فرمائی کہ " جو کچھ آپ کو پڑھایا سکھایا جائے اُسے توجہ اور غور سے سنیں اور اپنی دینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیئے اپنے تئیں تیار کریں خدا کی باتیں پوری ہو کر رہیں گی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں اور اس سے مدد کے طالب بنیں۔نگران اعلیٰ کے فرائض ماسٹر محمد حسین صاحب لٹو کا نے اور کھانے کے جملہ فرائض مکرم امتیاز احمد مقبول صاحب قائد صودا اور ان کی بیگم صاحبہ نے بڑی خندہ پیشانی سے ادا کئے۔ریڈ یونجی نے اس سلسلہ میں ملک حافظ عبد الحفیظ صاحب۔ماسٹر محمد حسین صاحب اور بعض طلبہ کا انٹرویو بھی نشر کیا۔