تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 662
تاریخ احمدیت 662 جلد ۲۰ فصل چهارم حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نبی میں نومبر ۱۹۶۵ء کے ادائل میں چودھری محمد ظفر اللہ خانصاحب امریکہ سے نیوزی لینڈ تشریف لے جاتے ہوئے جزائر نجی میں ٹھہرے۔نجی کے احمدی دوست آپ سے ملاقات کر کے از حد خوش ہوئے اور آپ کی موجودگی سے کما حقہ استفادہ کیا چودھری صاحب " تحدیث نعمت میں لکھتے ہیں :۔اکتوبر ۱۹۶۵ء میں مجھے بعض امور کی سرانجام دہی کے لیے امریکہ جانا ہوا وہاں سے فراغت پا کر میں سان فرانسکو سے نیوزی لینڈ کے سفر پر روانہ ہوا۔ہوائی جہاز دوسری صبح قبل فجر جزائر فجی کے بین الاقوامی مطار ناندی پہنچا میرا ارادہ چند دن جزائر فجی میں ٹھہر نے کا تھا۔ہم سان فرانسسکو سے جمعرات کے دن روانہ ہوئے تھے دوسرے دن ناندی وو پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ہفتے کا دن ہے درمیان میں سے جمعہ کا دن غائب ہو گیا مطار پر عبد الواحد صاحب مبشر سلسلہ احمدیہ اور ناندی کے چند احباب تشریف لائے ہوئے تھے میں ان کے ہمراہ شہر چلا گیا اور آئندہ چھ دن یعنی ۵ / نومبر سے جمعہ ۱۱/ نومبر تک ان کے تجویز کردہ پروگرام کے مطابق ان کی خدمت میں حاضر و مشغول رہا۔اس عرصہ میں مختلف مقامات پر حاضری کا موقع ملا لیکن زیادہ وقت جزائر کے صدر مقام سووا (SUVA ) میں گذرا۔۱۹۶۵ء میں جزائر جی کی مجموعی آبادی تین لاکھ کے لگ بھگ تھی جن سے نصف سے کچھ زائد ہندوستانی اور پاکستانی نژاد تھے۔اور نصف سے کچھ کم جزائر کے اصل باشندے تھے اول الذکر عنصر میں مسلمان، ہندو سکھ شامل تھے اس عنصر میں مسلمانوں کی نسبت ۲۰ فی صد تھی۔جزائر فجی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک مخلص اور مستعد جماعت احمد یہ سرگرم عمل ہے جو جزائر کی آبادی میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔