تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 661
تاریخ احمدیت 661 جلد ۲۰ ٹریکٹوں کا ابتدائی سلسلہ محترم شیخ صاحب نے ابتداء ہی میں اشاعت حق کا یہ مؤثر ذریعہ اختیار فرمایا کہ ٹریکٹوں کی اشاعت کا با قاعدہ سلسلہ جاری کر دیا۔چنانچہ ۱۹۶۳ ء تک آپ نے حسب ذیل ٹریکٹ ہزاروں کی تعداد میں شائع کر کے نجی میں پھیلا دیئے۔۱۔حضرت مسیح کشمیر میں ۲۔بائیل میں اختلافات اور قرآن مجید کی محفوظ حیثیت ۳۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بائیبل کی پیشگوئیاں۔۴۔خدا اور رسول کی محبت ۵۔پرائمر آف اسلام 6۔مسلمان اور عیسائی کی گفتگو ۲۴