تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 656
تاریخ احمدیت 656 جلد ۲۰۔تبلیغ کرنی شروع کی اور اپنے اثر و رسوخ سے اپنے متعلقین کو ہماری باتیں سننے کیلئے تیار کیا اور تین سال سے بویا ہوا بیچ ایک ایک دو دو پانچ پانچ دس دس کر کے اگنے لگا۔، الحمد لله کہ اب مارو میں جماعت احمد یہ ہی قابل ذکر جماعت ہے جہاں ایک ۴۰×۵۰ فٹ لمبی چوڑی بلڈ نگ بیت محمود کے نام سے تیار ہو گئی ہے جسکی بنیا د حضرت بزرگوار چوہدری سر ظفر اللہ خانصاحب نے ۶۵۔۱۱۔ے کو رکھی تھی۔مولوی محمد قاسم خانصاحب موصوف جو ہماری جماعت مارو کے امام الصلوۃ ہیں بہت جوشیلی اور پر اخلاص طبعیت رکھتے ہیں لیکن ایک نرالی اور قابل رشک بات ہے کہ جماعت کے مبلغ کے لیئے اتنی محبت اتنی غیرت اپنے دل میں رکھتے ہیں کہ اسکی طرف سے فیصلہ ہو جانے پر اپنے تمام خیالات چھوڑ دیتے ہیں دوسرے اگر کچھ دیر کیلئے اختلاف کے وقت میں دل میں تنگد لی اور کشیدگی بھی یا شکر نجی بھی رکھیں اور بعد میں سمجھانے پر ٹھیک ہو جائیں گے ان میں ایسا مقابلہ نہیں پایا بلکہ معاون اور اطاعت کرنے والا۔اللھم زدفرد۔-4 محمد صدیق خانصاحب ( جنرل پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ نبی ) نہایت سمجھدار اور نیک آدمی ہیں علم دین اور لڑ پچر احمدیت سے واقفیت رکھتے ہیں ۱۹۶۰ ء میں ہی میرے ساتھ نا ندی میں ملاقات ہوئی پھر لوتو کا میں ان کے مکان پر پہنچ کر تبلیغ کرتا رہا۔پہلے لا ہوری پیغامی خیالات کو ہی ٹھیک سمجھتے تھے دسمبر ۱۹۶۰ء میں ان کی بیگم صاحبہ جو بہت نیک عقلمند اور تبلیغ تربیت کرنے کا جوش رکھنے والی خاتون ہیں انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے مکان کے دراز ہ پر گلوب (بلب ) تو لگا ہے لیکن جلتا نہیں خاکسار ( شیخ عبدالواحد ) نے ہاتھ سے اسکو پھیر دیا ہے تو جلنے لگ گیا ہے دونوں میاں بیوی میرے پاس ملنے آئے اور خواب سنایا میں نے تعبیر بتائی کہ پیغام حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو پہنچ چکا ہے صرف منہ اس طرف پھیرنا باقی ہے چنانچہ دونوں نے بیعت کر لی چنانچہ اس وقت سے نہایت توجہ محنت اور اخلاص سے خدمت دین میں لگے رہتے ہیں۔گذشتہ سال تک آپ لوتو کا جماعت کے پریذیڈنٹ ر ہے اب گذشتہ سال سے ساری نجی جماعت کے جنرل پریذیڈنٹ چنے گئے ہیں ان کی بیگم صاحبہ لجنہ اماء اللہ لوٹو کا کی پریذیڈنٹ ہیں اور دین کی خدمت کے شوق میں بڑھاپے میں اردو پڑھنا سیکھا ہے۔ان کے بچے بھی دین کے کاموں میں جوش و شوق سے حصہ لیتے ہیں۔فجزاهم الله خيراً۔ان کی تبلیغ و کوشش نیک اثر و نمونہ سے بہت سے متعلقین داخل سلسلہ ہوئے ہیں جن میں سے حاجی محمد حنیف۔شاہ محمد صاحبان ما لک پاپولر فرنیچر شاپ بھی ہیں جن