تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 650 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 650

تاریخ احمدیت 650 جلد ۲۰ حاکموں کے پیچھے پیچھے پادری آئے جنہوں نے پوری مقامی آبادی کو عیسائی بنا دیا۔۱۸۷۴ء میں یہ مجمع الجزائر سلطنت برطانیہ کے زیر تسلط آ گیا۔۱۹۶۵ء میں نجی کو حکومت خود اختیاری ملی اور ۱۰ / اکتوبر ۱۹۷۲ ء کو یہ ایک آزاد مملکت کی حیثیت میں ابھر آیا۔ہندو کہہ اور نجی مسلم لیگ کی بنیاد ابتداء میں پردیس اور ومسلم کشمکش اور منجی غریب الوطنی نے ہندو اور مسلمانوں کو شیر و شکر کر رکھا تھا۔حتی کہ انتہائی محبت و مروت میں وہ بعض مذہبی قیود کو بھی خیر باد تھے۔ہند و عورتوں نے مسلمان مردوں سے اور مسلمان عورتوں نے ہندو مردوں سے با قاعدہ شادیاں کر لی تھیں۔دونوں ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کر کے امداد کرتے تھے اور ان میں کسی قسم کا فساد نہ تھا۔کہ یکا یک نجی کے آریوں نے ہندوستان سے پنڈت سری کرشن اور ٹھا کر کندن سنگھ جی کو بلو ا کر ملک کی پُرسکون فضا مکۃ رکر دی۔سب سے پہلے سناتن دھرمیوں اور پھر عیسائیوں پر بر سے بعد ازاں مسلمانوں کو آنکھیں دکھانا شروع کیں اور آریہ سماج تحریک ایک سیلاب کی طرح پھیلنے لگی جس کی زد میں بہت جلد مسلمان بھی آنے لگے۔آر یہ پنڈتوں نے مسلمانوں کو چیلنج پر چیلنج کرنا شروع کیئے جس پر ۱۹۲۶ء میں نجی مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا جس کے بانی اور وائس پریذیڈنٹ عبدالغفور سا ہو خاں تھے۔نجی میں مسلمانوں کی یہ پہلی نمائندہ تنظیم تھی۔جمعیت العماء ہند کو لکھا گیا کہ کوئی ایسے عالم بھیجے جو اسلام کے علاوہ آریہ مذہب سے بھی واقف ہوں تمام اخراجات نجی کے مسلمان برداشت کریں گے۔مگر جمعیت العلماء مسلمان نبی کے دکھ کا کوئی مداوا نہ کر سکی۔اس مایوسی کے عالم میں مسلمانان نبی نے جناب سید غلام بھیک صاحب نیرنگ کو انبالہ لکھا۔انہوں نے ایک صاحب مولوی تراب علی صاحب کو تیار بھی کیا مگر یہ صاحب مسلمانان نبی کے پچپیس پونڈ وصول کرنے کے باوجود نہ خود نجی پہنچے نہ روپیہ واپس کیا۔ابتک نبی کے مولوی عبد الکریم صاحب بانی اسلامیہ سکول نا صوری آریوں اور عیسائیوں کا مقابلہ کر رہے تھے اور احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کی خدمات سے متاثر تھے۔انہیں مسلم سکول کے لیئے ٹیچر کی ضرورت تھی انہوں نے انجمن مذکور سے رابطہ کر کے ایک صاحب ماسٹر محمد عبد اللہ کو نجی منگوا لیا۔ماسٹر صاحب ۲۶ / مارچ ۱۹۳۱ ء - کو بمبئی سے بذریعہ بر طانوی جہاز روانہ ہو کر وسط اپریل ۱۹۳۱ء میں نجی پہنچ گئے۔ماسٹر صاحب کی تحریک پر مبنی مسلم لیگ کی طرف سے احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے رابطہ کیا گیا اور متواتر ڈیڑھ سال تک انجمن کے ایک