تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 649 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 649

تاریخ احمدیت 649 جلد ۲۰ ساتواں باب احمد یہ مشن نبی کا قیام اور اس کی عظیم الشان خدمات فصل اوّل جغرافیائی حالات تھی ۳۲۰ جزیروں پر مشتمل ایک مجمع الجزائر اور پارلیمانی ریاست ہے جو بحر الکاہل کے جنوب مغربی جزائر میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔اور اس شاہراہ پر واقع ہے جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ امریکہ اور کینیڈا کو ملاتی ہے۔نجی کا سب سے بڑا جزیرہ وی ٹی لیو و ( VITILEVU) ہے اور اسی میں دار الحکومت صوا (SUVA) ہے جو بلحاظ آبادی ملک کا سب سے اس شہر سب سے بڑی بندرگاہ اور بین الاقوامی ڈیٹ لائن کے عین مغربی کنارہ پر واقع ہے۔نجی کا دوسرا بڑا مقام نا ندی (NANDI) ہے جو وی ٹی لیو و (VITILEVU) کے مغربی کنارے پر بین الاقوامی فضائی مستقر ہے۔آبادی ۱۹۷۴ ء کی مردم شماری کے مطابق ملک کی آبائی پانچ لاکھ ساٹھ ہزار تھی جو ۱۹۸۹ ء میں سات لاکھ ستائیس ہزار نو سود و تک پہنچ گئی۔تقریباً نصف آبادی اُن مسلم و غیر مسلم ہندوستانیوں پر مشتمل ہے جن کے آباء واجداد کو بیسویں صدی کے وسط میں گنے کے کھیتوں کے مالکان نے یہاں لا کر آبا د کیا۔ہند وستانیوں کی اکثریت ہندو ہے۔مقامی باشندے تمام تر مسیحی (میتھوڈسٹ ) ہیں اور میلانیشین اور پولی نیشین نسل سے تعلق رکھتے ہیں ان کے علاوہ پندرہ ہزار کے لگ بھگ یورپی اور چھ ہزار کے قریب چینی بھی آباد ہیں :۔نجی میں پہلی یورپی نو آبادی ۱۸۰۴ء میں قائم ہوئی۔انگریز