تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 603 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 603

تاریخ احمدیت 603 جلد ۲۰ تفسیر میں لکھیں درس دیئے۔جماعت کی تربیت کی۔نگرانی کی۔ہزار ہا تقرریں اور خطبے دئے۔کتابیں لکھیں۔شعر لکھے۔ساری دنیا میں تبلیغ ( دین حق ) کیلئے مبلغ بھیجے۔جماعت کا مرکزی نظام قائم کیا۔سکول کالج اور کئی علمی ادارے قائم کئے سیاست کے میدان میں بھی مسلمانانِ ہند کی رہنمائی فرمائی۔کشمیر کی آزادی کے جہاد میں حصہ لیا۔۱۹۴۷ء کے قتل و غارت کے ایام میں قادیان سے جماعت کے ہزاروں افراد کو صحیح و سالم پاکستان پہنچایا۔ربوہ شہر دیکھتے دیکھتے آباد کرا دیا۔پھر دین کی خاطر اپنا قیمتی خون بھی دیا۔جاننے والے جانتے ہیں کہ حضور کو اپنی جماعت کے تمام افراد کے ساتھ ایک دلی لگا ؤ اور ذاتی تعلق ہے۔ہر ایک کے خاندان نجی حالات اور ذاتی معاملات کو جانتے ہیں۔اور ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ مجھ سے حضور کو سب سے زیادہ تعلق اور محبت ہے۔ہم میں سے کون ہے۔جس پر حضور کے ذاتی احسان اور نوازشات نہیں۔ایسے قیمتی وجود کو آج بیمار دیکھ کر کون ہے جس کا دل بھر نہ آئے۔آج ہم اس مقدس وجود کے گونا گوں فیوض سے محروم ہیں اور یہ ان وجودوں میں سے ایک وجود ہے۔جو صدیوں کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ دعائیں کریں۔صدقے دیں اور اپنی سجدہ گا ہوں کو رو رو کر تر کر دیں تا کہ خدا اپنے خاص اور بے پایاں رحم سے حضور کو دوبارہ صحت دے اور لمبی زندگی عطا کرے۔رب اشف امامنا انت الشافي۔آمین