تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 585 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 585

تاریخ احمدیت 585 جلد ۲۰ کچھ عرصہ قبل برطانیہ کے ایک پادری نے لندن ریڈیو سے ایک تقریر نشر کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ افریقہ میں اگر چار بت پرست عیسائی مذہب اختیار کرتے ہیں تو ان کے مقابلے میں سات بت پرست حلقہ بگوش اسلام ہوتے ہیں۔۔۔۔ایک بت پرست کو مسلمان بننے میں صرف چار منٹ لگتے ہیں۔اس کے برعکس عیسائی بننے میں چار سال لگ جاتے ہیں۔یہ ایک طرح سے عیسائیت کے مقابلے میں اسلام کی سادگی کا اعتراف ہے اور اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ افریقہ کس طرف جا رہا ہے۔