تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 577 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 577

تاریخ احمدیت 577 جلد ۲۰ آراء ہو رہے ہیں۔جس میں انہیں نا کا می یقینی ہے کیونکہ اسلام کی سادہ تعلیمات صداقت پر مبنی ہیں اور اس میں رنگ ونسل کی تمیز ختم اور مساوات و عدل و انصاف کو اولیت دی گئی ہے۔چنانچہ خود افریقی باشندے سفید فام عیسائی حکمرانوں کے تشدد و امتیاز نسلی کے مقابلہ میں جب اسلامی اخوت و مساوت کو پر کھتے ہیں تو ان کا دل حقانیت اسلام کا شیدا ہو جاتا ہے۔بشپ صاحب کی اس اپیل کے بعد ایک مسیحی محقق مسٹر والراڈ پرائس WILLRAD) (PRICE نے اپنی کتاب "INCREDIABLE AFRICA" میں لکھا کہ ڈاکٹر بلی گراہم نے دورہ افریقہ سے واپسی پر یہ پیشگوئی کی ہے کہ یہ اعظم افریقہ میں عیسائیت کا اثر ونفوذ کم ہوتا چلا جائے گا اور عیسائیوں کو اپنی جانوں کے محفوظ رکھنے کے لئے غاروں میں چھپنا پڑے گا۔پراکس نے مزید لکھا کہ افریقہ میں اسلام کی ترقی عیسائیت کی نسبت تین گنا ہے جو افریقن کسی بیرونی ملک کے مذہب کو اختیار کرنا چاہتے ہیں وہ اسلام کو بخوشی قبول کر لیتے ہیں کیونکہ مسلمانوں کے پیش نظر افریقنوں کی جائدادوں پر قبضہ کرنا نہیں ہے اس کے مقابلہ میں یورپین عیسائیوں کے متعلق افریقن کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں بائبل دے کر ہماری زمینیں ہم سے ۱۳ چھین لی ہیں۔ڈاکٹر بلی گراہم کے دورہ کے کچھ عرصہ بعد مسٹر لز لے را مزے(MR LISLE RAMSEY) نے امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی میں افریقہ کے تیرہ ملکوں کا دورہ کرنے کے بعد یہ بیان دیا کہ اگر عیسائیوں نے غیر معمولی فراست کا ثبوت نہ دیا تو افریقہ سے عیسائیت ختم ہو جائے گی کیونکہ مسلمان عیسائیوں سے زیادہ کامیابی کے ساتھ تبلیغ کر رہے ہیں اور لوگ عیسائیت کے مقابل اسلام میں زیادہ تیزی کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔روزنامہ نوائے وقت لاہور کے نمائندہ خصوصی متعین امریکہ کے تاثرات ڈاکٹر بلی گراہم کی پشت پر چرچ کا عالمی اثر و رسوخ اور امریکہ کی بے پناہ سیاسی قوت وشوکت اور سرمایہ تھا جس کے سامنے غریب اور کمزور افریقن مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہ تھی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجاہدین احمدیت نے مسلمانوں کی طرف سے ایسی کامیاب نمائندگی کی کہ صلیب پرستوں کا ناطقہ بند ہو گیا اور دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کے اس فقید المثال کارنامہ کی دھاک بیٹھ گئی اور مسلمان عش عش کر اُٹھے۔چنانچہ لاہور کے مؤقر اور کثیر الاشاعت روزنامہ نوائے وقت“ کے نمائندہ خصوصی متعین امریکہ۔مسٹر حفیظ ملک۔نے خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا:۔