تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 572 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 572

تاریخ احمدیت بھی یہی تھا۔572 جلد ۲۰ " سر فرانس ابیام نے حال ہی میں کینیڈا میں کہا تھا کہ اپنے اپنے مذہب میں شامل کرنے کے لئے یقیناً مختلف مذاہب ( خصوصا اسلام اور عیسائیت ) میں مقابلہ کی ایک خاص روح پائی جاتی ہے۔آپ عیسائی کیوں ہیں؟ اس لئے کہ آپ کے خیال میں عیسائیت ہر دوسرے مذہب سے اچھی ہے۔میں مسلمان کیوں ہوں ؟ اس لئے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام تمام مذاہب سے اچھا ہے۔عیسائی یہ کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو یہ بات سمجھا ئیں کہ عیسائیت سب مذاہب سے اچھی ہے۔ہم یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام سب سے زیادہ اچھا مذہب ہے۔مجھے امید ہے کہ اب آپ ضرور مجھ سے کلی اتفاق کریں گے کہ مذہب کی تبلیغ ضروری ہے۔صرف ایسے لوگ جو اچھے عیسائی نہیں ہیں مذہب کی تبلیغ کو غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پھر یہ بھی تو سوچئے کہ میرا بلی گراہم سے کیا مطالبہ تھا ؟ صرف یہ کہ وہ مسلمانوں سے ملیں۔میں نے جو خط ان کو لکھا تھا اس کا آخری فقرہ یہ تھا ایک ایسے شخص کے لئے جو کہ بہت بڑا مذہبی لیڈر ہے محبت اور تکریم کے جذبات کے ساتھ میں چند ایک کتا ہیں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ آپ ان کتب کا ضرور مطالعہ کریں گے کیا اب بھی آپ اس بات کو غیر صحت مندانہ کہتے ہیں ؟ ۵ ڈاکٹر بلی گراہم مغربی افریقہ میں شکست فاش اٹھانے کے بعد مارچ مشرقی افریقہ کے اوائل میں مشرقی افریقہ کے شہر نیروبی پہنچے اور انہوں نے بڑے بڑے عظیم الشان جلسوں سے خطاب کیا تو مشرقی افریقہ میں جماعت احمدیہ کے رئیس التبليغ مولانا شیخ مبارک احمد صاحب فاضل نے اسلام کی طرف سے انہیں ایک چیلنج دیا۔انہوں نے ڈاکٹر گراہم کے نام جو خط لکھا اور جو وہاں کے اخبارات میں بھی شائع ہوا اس کا ترجمہ درج ذیل ہے :۔نیر و بی ۳۔مارچ ۱۹۶۰ء ڈیئر ڈاکٹر گراہم ! میں احمدیہ مسلم مشن مشرقی افریقہ کے رئیس التبلیغ کی حیثیت سے نیروبی میں آپ کی آمد پر بڑی مسرت اور گرمجوشی کے ساتھ آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔عیسائیت کی تبلیغ کو اپنا سے نظر قرار دینے میں آپ نے جس رُوح اور جذبے کا اظہار کیا ہے وہ واقعی قابلِ قدر ہے اور میں آپ کے اس جذبہ اور رُوح کو سراہنے میں کوئی باک محسوس نہیں کرتا جس مقصد کے