تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 537
تاریخ احمدیت 537 جلد ۲۰ کافی منازل طے کر لی ہیں اور یہ قوی امید ہے کہ اس کا مستقبل اس کے ماضی سے کہیں زیادہ شاندار ہوگا۔“ ٹانگانیکا افریقن نیشنل یونین کے صدر مسٹر جے کے نیریرے (G۔K, NYERERE) نے حسب ذیل پیغام دیا : - (ترجمہ) ''ہمارے مسلمان بھائی جو احمد یہ جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اس ملک میں اپنے تبلیغی کام کی سلور جوبلی منارہے ہیں۔میں اس موقعہ پر انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا مستقبل شاندار ہوتا کہ وہ مل جل کر ایک ایسی قوم کو تشکیل دیں جس میں سارے مذاہب کے پیروکار بھائیوں کی طرح حصہ دار بنیں۔یہ منظر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اس ملک میں جس کا طرہ امتیاز امن اور باہمی اتحاد ہے سب مذاہب، مختلف قبائل کی طرح باہمی پرورش پارہے ہیں تاکہ سارے باشندوں کی ایک قوم بنے۔ہمارے اس ملک میں دوسرے مہذب ملکوں کی طرح ہر مذہب کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور اسے اپنی تعلیمات کی تبلیغ کرنے اور پھیلانے کی پوری آزادی ہوگی۔اور یہ چیز یقیناً ملکی اتحاد اور امن کو قائم رکھنے اور مضبوط بنانے۔66 کے لئے مددگار ہوگی۔“ چیف ہارون لگوشمہ ڈپٹی سپیکر لیجسلیٹو کونسل آف ٹا نگانیکا نے پیغام دیا کہ : - ( ترجمہ ) احمدی جماعت مشرقی افریقہ کے مسلمانوں میں ایک بہترین منظم جماعت ہے۔وہ اپنی ذمہ داریوں کو نہایت محنت اور جوش سے سرانجام دیتے ہیں جو یقیناً دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہے۔مشرقی افریقہ میں انہوں نے اسلام کی تعلیمات کو اس رنگ میں پھیلایا ہے جو حالاتِ حاضرہ کے عین مناسب تھا۔میں ان کی ۲۵ سالہ کامیابیوں پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“ ان کے علاوہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے بھی پیغام ارسال فرمایا جو اخبار ” ایسٹ افریقن ٹائمز میں آپ کی تصویر کے ساتھ شائع ہوا۔۲۶،۲۵، ۲۷ دسمبر ۱۹۵۹ء کو جماعت احمد یہ مشرقی افریقہ کی کامیاب سالانہ کانفرنس