تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 499 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 499

تاریخ احمدیت 499 ہر وقت ان کی زبان پر مسنون دعائیں جاری رہتی تھیں۔شاید ہی کوئی نماز ہوگی جو انہوں نے باجماعت ادا نہ کی ہو۔اکثر انہیں اندھیرے میں لالٹین ہاتھ میں پکڑے بیت الذکر کی طرف باجماعت نماز ادا کرنے کے لئے جاتے دیکھا جاتا تھا۔ان دنوں انہوں نے ریویو آف ریلیجنز کے لئے انگریزی میں مضامین کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ایک دو تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں لیکن افسوس کہ انہیں اس خدمت کا زیادہ موقع نہ مل سکا۔جب ان کی ریٹائرمنٹ پر سکول کی طرف سے انہیں الوداعی پارٹی دی گئی، طلباء اور اساتذہ کے سامنے آنسو ان کی آنکھوں سے رواں تھے اور جذبات کی شدت کی وجہ سے ان پر رقت طاری تھی۔اس حالت میں بھی انہوں نے کہا تو یہی کہا کہ ” خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری زندگی سلسلہ کی خدمت ہی میں صرف ہوئی اور اس کے لئے میں سلسلہ کا ممنون ہوں۔١٨٣ جلد ۲۰