تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 476
تاریخ احمدیت 476 جلد ۲۰ ادائیگی کے لئے توجہ دلانا یہ مرحوم کے ایسے کام تھے جن سے آپ نے جماعت کراچی کو اپنے تمام عرصہ امارت میں تقویت دی۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس جماعت کے شعبوں کی کارگزاری اعلیٰ میعار پر رہی ہے۔آپ ہر ایک عہدہ دار کو اپنے کام میں آزادی دیتے اور بوقت ضرورت اس کی مدد بھی کرتے اور اس کی رہنمائی بھی فرماتے تھے۔موجودہ وقت میں اس جماعت کے جتنے بھی اچھے کارکن ہیں وہ سارے آپ کی تربیت کا ثمرہ ہیں۔قولوا قولا سدیدا کی روشنی میں آپ ہمیشہ اپنے خطابات سے جماعت کی صحیح رہنمائی فرماتے۔باقاعدہ نگرانی کرتے اور ان لوگوں کی مدد فرماتے جو جماعتی لحاظ سے کمزور ہوتے۔آپ نے منافقین سے کبھی سروکار نہ رکھا اور نہ ہی ان کو موقعہ دیا کہ وہ کراچی میں آکر فتنہ پردازی کریں۔۔محترم چوہدری صاحب سلسلہ کے لئے اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے بہت غیرت رکھتے تھے۔ہیں :- ۵۷۔آپ کے زمانہ امارت کے بعض کا رہائے نمایاں درج ذیل ۵۸ ا احمدیہ ہال تعمیر ہوا۔۲۔بیت الذکر گولیمار تعمیر ہوئی۔۳۔فضل عمر ڈسپنسری گولیمار تعمیر ہوئی۔۴۔بیت الذکر احمد یہ مارٹن روڈ کے لئے قطعہ زمین خریدا گیا۔۵۔فضل عمر ڈسپنسری و لائبریری مارٹن روڈ قائم کی گئی۔۶ - ڈرگ روڈ کی بیت الذکر احمدیہ کی ابتدائی تعمیر ہوئی۔۷۔احمد یہ لائبریری بندر روڈ قائم ہوئی۔۸۔مکرم مولا نا عبدالمالک خاں صاحب اس وقت مربی جماعت تھے۔حضرت مصلح موعودؓ نے کراچی میں ایک مشن ہاؤس تعمیر کروایا جس کا نام دار الصدر رکھا گیا۔۹ - آپ نے جماعت کو منظم کیا۔۱۰- لوکل فنڈ کا سلسلہ جاری کیا گیا جو جماعت کی تقویت اور مقامی ضروریات کے لئے اب تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔اح اخبار کراچی سے جاری ہوا۔جو پہلے ہفت روزہ تھا لیکن جب روز نامہ الفضل پر لمصلہ پابندی عائد ہو گئی تو اس کی جگہ کراچی سے اصلح روز نامہ کے طور پر شائع ہوتا رہا۔اظہار حق میں آپ ایک برہنہ شمشیر تھے۔جس پر دوستوں کو بھروسہ ہو اور جس سے دشمن لرزاں ہوں۔۱۹۵۳ء کے خلاف سلسلہ فسادات میں کراچی کے جہانگیر پارک میں جلسہ