تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 475 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 475

تاریخ احمدیت 475 جلد ۲۰ کرم اور حضرت مصلح موعود کی روحانی توجہ اور برکت سے جماعت احمد یہ کراچی نے حیرت انگیز ترقی کی جس پر حضرت مصلح موعودؓ نے کئی بار اظہار خوشنودی کیا۔چنانچہ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء میں فرمایا کہ کراچی کا چندہ ساری جماعت (پاکستان) کا پانچواں حصہ ہو گیا ہے۔دیگر جماعتوں کو اس جماعت پر رشک کرنا چاہئے۔نیز مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء میں ارشاد فرمایا کہ اس وقت صرف کراچی کی جماعت اچھا کام کر رہی ہے۔انہوں نے ڈسپنسری بھی قائم کر لی ہے اور دو ( بیوت ) بھی بنالی ہیں۔ایک عرصہ قبل حضور کو عالم رؤیا میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب، حضرت چوہدری عبداللہ خاں صاحب اور چوہدری اسد اللہ خاں صاحب دکھائے گئے۔حضور نے اس وقت دل میں کہا کہ یہ تینوں میرے بیٹے ہیں۔اس رویا کا تذکرہ حضور نے اس مشاورت کے موقع پر بھی خاص طور پر کیا اور بتایا اس رؤیا کے عین مطابق ان تینوں کو جماعتی خدمات کی توفیق ملی۔پھر فرمایا کہ " (رویا) کے بعد چوہدری عبداللہ خاں صاحب کو اللہ تعالیٰ نے کراچی میں ۵۵ ۵۴ کام کرنے کی توفیق دی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ کو احمدیت کا قابل فخر نوجوان“ کے خطاب سے یاد کرتے ہوئے تحریر فرمایا : - اپنے اخلاص اور فدائیت اور قربانی اور انتظامی قابلیت میں اکثروں کے لئے ایک قابلِ رشک نمونہ تھے۔ان کی کراچی کی خدمات خصوصیت سے بہت ممتاز ہیں۔جہاں انہوں نے ایک نسبتاً کمزور جماعت کو پایا اور دیکھتے ہی دیکھتے خدا کے فضل اور نصرت سے اسے ہر جہت سے ایک مثالی جماعت بنا دیا۔جواب اپنی تنظیم اور اخلاص اور مالی قربانی میں پیش پیش ہے۔۵۶ قسام ازل نے کس فیاضی سے آپ کو حسناتِ دارین سے نوازا اور جس وفاداری ،لگن اور عشق سے خدمات دین کا حق ادا کیا اس کے بیان کے لئے ایک دفتر چاہئے۔چوہدری احمد مختار صاحب حضرت چوہدری محمد عبد اللہ خاں صاحب کے عہد امارت اور آپ کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- جماعت کراچی کو منظم کرنے کے لئے اس کو حلقوں میں تقسیم کرنا، ان کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا اور ہر ایک سیکرٹری کو اپنے فرائض منصبی کی