تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 467 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 467

تاریخ احمدیت 467 اور سواری الاؤنس بدستور دیا جائے۔یہ سفارش کیا تھی ایک بم تھا جو مجلس احرار پر گرا۔اور انہوں نے جابجا چوہدری صاحب کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا۔حتی کہ ایک ملا عبدالمنان کو لاہور سے بلوا کر ایک مسجد میں جلسہ کرنے کی حسب معمول ناکام کوشش کی۔جس جلسہ کی روئیداد اخبار ” مجاہد اور احسان‘ میں اس طرح شائع کرائی گئی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔وہ جس قدر بے رونقی اور گڑ بڑ میں ختم ہوا اس سے پبلک قصور آگاہ ہے۔مذکورہ بالا اخبارات میں احرار نے ایک ریزولیوشن بھی چھپوایا ہے کہ اسلامیان قصور کا یہ عظیم الشان جلسہ مرزائی ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور ممبر صاحبان کمیٹی سے پرزور سفارش کرتا ہے کہ مرزائی ایگزیکٹو آفیسر کی توسیع میعاد کی سفارش گورنمنٹ عالیہ سے نہ کی جائے۔مگر پبلک قصور نے ایک پر پشہ کے برابر بھی اس ریزولیوشن کو وقعت نہ دی اور عقائد کی بناء پر مخالفت کرنے کے خلاف عملی طور پر نہایت شاندار طریق پر اظہار نفرت کیا۔جس کا ثبوت ہندو مسلم ممبران نے کمیٹی کے جلسه مورخہ ۲۳ فروری میں پیش کیا۔اور چوہدری صاحب موصوف کی قابلیت حسن انتظام، حسن سلوک و اخلاق، محنت اور دیانتداری کی داد دیتے ہوئے مالی سب کمیٹی کی سفارش کے ایک ایک لفظ سے اتفاق کرتے ہوے ریزولیوشن پاس کر دیا۔یعنی گورنمنٹ سے توسیع میعاد اور ایزادی تنخواہ کی سفارش کر دی۔یہ خبر سنتے ہی شہر کے ہر طبقہ میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی اور جہاں ایسے شریف افسر کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا گیا وہاں پبلک نے اپنے نمائندگان میونسپل کمشنر صاحبان کی فرض شناسی کی بے حد داد دی۔صرف ایک ووٹ ریزولیوشن کے خلاف تھا اور وہ مبارک علی شاہ کا تھا۔شاہ صاحب موصوف نے ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف ایک ترمیم بھی پیش کی لیکن وائے ناکامی کہ کسی ممبر نے ان کی تائید نہ کی۔اور احراری ناکام و نامرادسر چھپانے کو جگہ ڈھونڈتے ہوئے اپنے گھروں کو سدھارے۔چوہدری صاحب کے حق جلد ۲۰