تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 463 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 463

تاریخ احمدیت 463 کیا جس کے لفظ لفظ سے غیرت و عشق کے بے پناہ جذبہ کی عکاسی ہوتی ہے :- بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلی عبدہ المسیح الموعود ہماری جانوں، مالوں، والدین، بہن بھائی اور بیوی بچوں سے عزیز پیارے خلیفہ۔ہماری عزتوں اور آبروؤں سے عزیز ہمارے محبوب خلیفہ۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ آپ پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔آپ کے ماں باپ، بہنوں ، بھائیوں ، ازواج مطہرات اور اولاد پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔آمین۔خدا گواہ ہے جب سے خبیث اور رذیل مستریوں کی شرارت کا علم ہوا ہے چین اور اطمینان کے نام سے نا آشنا ہو چکا ہوں۔خدا جانے دل میں کیا خواہش رکھتا ہوں اور کس قدر جوش کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوتا ہوں اور پھر کس حسرت کے ساتھ خون کا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہوں کہ شاید آپ کبھی معاف بھی کریں یا نہیں۔ان بے حیاؤں نے اپنے الفاظ سے جسم کے ذرہ ذرہ کو انتہائی زخمی کر دیا ہے۔کاش کہ مجھ جیسے بدعمل گنہگار کو جس کی ذات احمدیت جیسی پاک مظہر شئے کے لئے ممکن ہے تنگ ہو اگر اجازت نہیں تو کم از کم نظر اندازی کا ہی یقین ہوتا تو میں اطمینان سے تو مر جاتا مگر ہمارے محبوب کے خلاف بکنے والے مجھ سے پہلے اپنی انتہائی کمینگی کا مزا چکھ چکے ہوتے۔جان سے پیارے محمود۔جان جیسی حقیر اور بے حقیقت چیز کی ہستی ہی کیا ہے۔ایک جان تو کیا لا تعداد جانیں بھی ہوتیں تو یکے بعد دیگرے ہر ایک کو آپ کے محبوب قدموں پر شار کرتا جاتا اور ہر بار پہلی بار سے زیادہ خوشی ہوتی۔میرے محبوب آقا! مجھے جیسے گنہگار اپنے اعمال سے تو خوش کرنے سے رہے افسوس اگر ہے اور ہمیشہ رہے گا تو صرف یہی کہ یہ ایسا کام تھا جو میں بد عمل انتہائی مسرت سے کر سکتا تھا مگر اس سے بھی محروم رہا نہیں بلکہ حکماً کیا گیا ہوں۔جلد ۲۰