تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 433 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 433

تاریخ احمدیت 433 جلد ۲۰ جذبات سے معمور رہے۔سالہا سال تک سیکرٹری مال انجمن احمد یہ نوشہرہ پسر ورضلع سیالکوٹ کے فرائض نہایت ذوق و شوق سے بجا لاتے اور کوشاں رہے کہ اولاد بھی خدمت دین کے جذبہ سے سرشار رہے۔دعا گو اور تہجد گزار بزرگ تھے۔تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج کی مطبوعہ فہرست کے صفحہ ۱۹۶ پر آپ کا نام موجود ہے۔اولاد ۱۵ ۱۶ قریشی عبدالرحمن صاحب شہید احمدیت (امیر جماعت احمد یہ ضلع سکھر و شکار پور جیکب آباد و ناظم اعلیٰ انصار اللہ ضلع سکھر و خیر پور ڈویژن ) ۲ - قریشی عبدالرزاق صاحب دولت پور تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ ۳ - سید بیگم صاحبہ (اہلیہ قریشی عبدالرحیم صاحب سابق عربی ٹیچر ہائی سکول نارووال حال پسرور ) - حضرت میاں عظیم اللہ صاحب ولد حافظ ملک غلام غوث صاح فیض اللہ چک حال منٹگمری (ساہیوال) ولادت ۱۸۸۶ء بیعت ۱۹۰۲ء تاریخ وفات ۱۴ / اکتوبر ۱۹۵۹ء) ۱۹ آپ جماعت احمد یہ فیض اللہ چک ضلع گورداسپور کے قدیم بزرگوں میں سے تھے اور تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل تھے۔آپ کے اکلوتے فرزند ڈاکٹر عطاءالرحمن صاحب امیر جماعت احمد یہ ساہیوال تحریر فرماتے ہیں کہ :- وو جب سیدنا حضرت امام جماعت احمد یہ الثانی نے جماعت احمدیہ میں امارت اور بعض جماعتوں میں صدارت کا نظام رائج فرمایا تو میاں عظیم اللہ صاحب اپنے گاؤں فیض اللہ چک کے صدر جماعت چنے گئے۔نہ صرف صدر بلکہ جماعت کے اس وقت کے لحاظ سے تمام ہی عہدے ان کے پاس تھے۔وہی سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹری ضیافت ، سیکرٹری مال وغیرہ تھے اور ۱۹۴۷ء میں تقسیم ملک تک بڑی تندہی سے اور بشاشت قلب سے ان تمام عہدوں پر جماعت احمدیہ کی خدمت کرتے رہے۔حضرت میاں عظیم اللہ صاحب کے خصوصی تعلقات حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ، حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال،