تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 356 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 356

تاریخ احمدیت 356 سے کسی کو نہیں پہچانتا اور احباب اسے قصہ پارینہ سمجھ کر فراموش کر چکے ہیں۔میں نے ان سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا تو کہنے لگے کہ ذیا بیطیس کے ساتھ فالج کی بھی شکایت ہے بع چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں اس کے بعد سر پکڑ کر بیٹھ رہے۔میں نے بات کرنا چاہی تو کہنے لگے۔دعا کرو قبر کے لئے زمین نصیب ہو جائے۔رہنے کے لئے گھر تو نہیں ملا۔“ اس کے بعد معاصر کا نامہ نگار لکھتا ہے :- ایک زمانہ تھا کہ شاہ صاحب کے گرد ہر وقت عقیدتمندوں کا جمگھٹا رہتا تھا۔اب زورِ بیان ختم ہو گیا تو سب ساون کے بادلوں کی طرح چھٹ گئے ہیں۔کچھ اللہ کو پیارے ہو گئے اور جو باقی رہ گئے وہ زمانہ کے تقاضوں کے ساتھ ہو لئے۔اب بڑھاپے کا یارا نہ رہ گیا ہے اور وہ بھی نہ جانے کب ٹوٹ جائے۔“ کیسا حسرت ناک انجام ہے یہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا ؟ جلد ۲۰