تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 322
تاریخ احمدیت والے تھے۔322 تقریریں بھی اتنی ہی زبانوں میں اور سالانہ رپورٹ بھی اتنی ہی زبانوں میں مرتب ہوگی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ میں ( دینِ حق ) بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور گاؤں کے گاؤں مسلمان ہوتے چلے جاتے ہیں۔امریکہ اور اسپین میں بھی ان کی تعداد خاصی ہے۔مگر اسپین میں حکومت نے مذہب اور نام بدلنے اور خاص طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔" اکبر" کا ایک ظریفانہ شعر تحریک موالات کے زمانہ شباب میں ۱۹۲۰ء کا کہا ہوا ہے ”صاحب“ میں سب برائی لیکن وہ خوب چوکس گاندھی میں سب بھلائی لیکن وہ محض بے بس موقع کچھ اس وقت بھی ایسے ہی شعر پڑھنے کا ہے۔” قادیانیوں“ کے سارے عیب ایک طرف اور فعالیت اور تبلیغی جوش و سرگرمی کا ایک ہنر دوسری طرف تو بھاری یہی دوسرا پلہ نکلے گا۔جلد ۲۰ حضرت قمر الانبیاء کا بصیرت افروز پیغام ”یوم مصلح موعود کے لئے ۲۰ رفروری ۱۹۵۹ء کو مجلس علمی جامعہ احمدیہ کے زیراہتمام بیت الذکر نور ربوہ میں جلسہ انعقاد پذیر ہوا۔قبل ازیں بیت الذکر مبارک میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی سطح پر حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کی صدارت میں ایک کامیاب جلسہ عام بھی منعقد ہوا۔اس خصوصی تقریب کے لئے سلسلہ احمدیہ کے نامور خادم جناب محمد شفیق قیصر صاحب سیکرٹری مجلس علمی نے حضرت قمر الانبیاء کی خدمت میں حسب ذیل عرضداشت پیش کی تھی :- مخدومی و معطی حضرت میاں صاحب دام معالیکم ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج بعد نماز مغرب بیت الذکر نور ربوہ میں مجلس علمی جامعہ احمدیہ کے زیر اہتمام ربوہ کے تینوں نامور مرکزی اداروں یعنی تعلیم الاسلام کالج ،