تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 321
تاریخ احمدیت 321 جلد ۲۰ حضرت مصلح موعود کا پیغام افریقن سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے ارفروری ۱۹۵۹ء کو افریقن سٹوڈنٹ یونین زرعی کالج لاسکپور سٹوڈنٹ یونین زرعی کالج کے نام (فیصل آباد) کے نام حسب ذیل پیغام دیا:- رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آخری زمانہ میں افریقہ کے لوگ بہت ترقی کریں گے اور دنیا کی سیاست ان کے ہاتھ آجائے گی۔اس لئے آپ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق آئندہ زمانہ کے لیڈر ہیں اس لئے آپ کو اپنے کیریکٹر کو اچھا بنانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ جب تک لیڈروں کا کیریکٹر اچھا نہ ہو دوسروں کے لئے وہ نمونہ نہیں بن سکتے۔اگر آپ لوگ اپنے اخلاص کو ( دین حق ) کے مطابق ڈھال لیں گے تو امید ہے کہ آئندہ دنیا بھی ( دینِ حق ) کے مطابق عمل کرنے لگے گی۔پس میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے اور دنیا کے لئے نمونہ اور مثال بننے کی کوشش کریں گے۔۱۴ ،، (ہفت روزہ جماعت احمدیہ کی فعالیت اور تبلیغی جوش و سرگرمی کا اعتراف صدق جدید لکھنو کا تازہ نوٹ ) واجب الاطاعت امام کی اقتداء میں خاص تنظیم کے ماتحت ساری دنیا میں اشاعت و تبلیغ اسلام کے جس پروگرام پر جماعت احمد یہ عمل پیرا ہے اس کے خوشکن نتائج منظر عام پر آنے سے جہاں ہر اسلام پسند انسان کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں وہاں اس نمایاں خدمت سے جماعت احمدیہ کو دیگر اسلامی فرقوں سے امتیاز بھی بخشتے ہیں۔جماعت کی اس امتیازی شان کا اعتراف مولانا عبدالماجد صاحب دریا بادی نے بار ہا فرمایا۔اسی قسم کا ایک نوٹ صدق جدید مجریہ ۳۰ /جنوری ۱۹۵۹ء میں ہنرش نیز بگو کے عنوان سے آپ نے تحریر فرمایا جسے بجنسہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے۔ہنرش نیز بگو۔جماعت اسلامی ہند کے ایک ترجمان سے ماخوذ : - حیدرآباد۔جماعت احمدیہ کا عام سالانہ اجلاس ربوہ میں ختم ہو گیا ہے اور مندوبین واپس آنے لگے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال وہاں ایک لاکھ سے زیادہ افراد جمع تھے۔ان میں کم و بیش ۲ ہزار نمائندے ایشیاء، افریقہ، امریکہ اور دوسرے ملکوں سے آئے تھے۔اس طرح پورے اجتماع میں ۵۲ مختلف زبانیں بولنے اور سمجھنے