تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 16 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 16

تاریخ احمدیت 16 حال پہنچا نہیں سکے۔جب ہم ان تک حقیقت حال پہنچا دیں گے تو انشاء اللہ بڑوں اور چھوٹوں سب کے اندر یہ احساس پیدا ہو جائے گا کہ وہ دین کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں اور پھر جب سارے کے سارے دین کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں گے تو لازمی بات ہے کہ اگر دس لاکھ کی جماعت آگے بڑھے گی اور ان میں سے ہر فرد دس دس افراد کو بھی صداقت پہنچا دے گا تو اگلے سال ایک کروڑ احمدی ہوگا۔اس سے اگلے سال دس کروڑ احمدی ہوگا اور اس سے اگلے سال ایک ارب احمدی ہو جائے گا۔یعنی دنیا کے قریباً سارے ممالک میں احمدیت پھیل جائے گی یہ مگر یہ چیز جوش کا تقاضا کرتی ہے ورنہ ہماری موجودہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی تعداد میں ہے کہ اگر وہ ساری کی ساری اپنا فرض ادا کرے اور دوسروں کے اندر جوش پیدا کر دے تو تھوڑے عرصہ میں دنیا میں صرف احمدی ہی احمدی ہوں۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ بکو شیداے جواناں تا بدیں قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا یعنی اے مسلمان نوجوانو۔کوشش کرو تا دین اسلام میں بھی قوت پیدا ہو جائے اور اُمت اسلامیہ کے باغ میں بھی بہار اور رونق نظر آنے لگے۔اسی طرح ایک اور شعر میں فرماتے ہیں کہ ہر طرف کفر است جوشاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار و بے کس ہمچو زین العابدین یعنی میں دیکھ رہا ہوں کہ یزید کی فوجوں کی طرح ہر طرف کفر جوش مار رہا ہے اور اسلام امام زین العابدین کی طرح بیمار اور کمزور ہے۔امام زین العابدین حضرت امام حسین علیہ السلام کے بیٹے تھے جو حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے وقت بیمار پڑے تھے۔جب ان کی پھوپھی نے آواز دی کہ میرا بھائی خاک و خون میں تڑپ رہا ہے تو یہ اندر سے اُٹھ کر باہر آ گئے اور کہنے لگے میں باہر جا کر دشموں کا مقابلہ کرتا ہوں لیکن خاندان کے بعض افراد آگے آگئے اور انہوں نے کہا تم بیمار ہو تمہیں باہر جلد ۲۰