تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 291
تاریخ احمدیت 291 جلد ۲۰ جس میں جلسہ کی غرض و غایت بیان کی اور اس میں شامل ہونے والوں کو حضرت مسیح موعود کی صداقت کے زندہ ثبوت کے طور پر پیش کیا۔آپ کے علاوہ جن فاضل مقررین نے تقاریر کیں ان میں آنریبل ایم اے ثانی (M۔A SANNI) ممبر ایوان نمائندگان مملکت ، شیخ نصیر الدین صاحب ایم اے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس جلسہ میں نیوزی لینڈ کے ایک سکالر مسٹر ہنفری جان فشر (MR HANPHERY JHON FISHER) مبصر کی حیثیت سے شامل ہوئے۔آپ ۱۵/اکتوبر ۱۹۵۸ء کو ۳ ماہ کے لئے مغربی افریقہ آئے ہوئے تھے اور نائیجیریا، غانا اور سیرالیون میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی اور تعلیمی سرگرمیوں پر ایک مقالہ لکھ رہے تھے۔نائیجیریا کی فیڈرل انفارمیشن سروس نے اپنے پریس ریلیز میں بتایا کہ مسٹر فشر ۱۹۳۳ء میں نیوزی لینڈ کے مقام DUNEDIN میں پیدا ہوئے۔۱۹۵۵ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجوایٹ کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں مغربی افریقہ میں اسلام کی ترقی کے متعلق تحقیقات کرنے کے لئے داخل ہوئے۔ان تحقیقات میں مسلمانوں کے سیاسی اور سماجی حالات معلوم کرنے کی بجائے ان کی توجہ خالص مذہبی امور کی طرف ہے۔مسٹر فشر عربی ، فرانسیسی اور جرمن زبان لکھ پڑھ سکتے ہیں۔جلسہ سالانہ کی تقریب پر سلسلہ احمدیہ کے جرائد بیرونی مشنوں کی تصاویر اور جماعتی ۲۰۰ مطبوعات کی دلکش نمائش کا انتظام بھی تھا۔احمد یہ مشن غانا کی ششماہی رپورٹ ) جنوری تا جون ۱۹۵۸ء) کے مطابق مولوی نذیر احمد غانا صاحب مبشر امیر جماعت احمدیہ غانا نے ۲۹۷۱ میل کا سفر کیا اور ۳۵ مختلف قصبات میں تبلیغی لیکچر دیئے۔ماہ اپریل میں ۸ افریقن آزاد ممالک کی اکرا کانفرنس کے موقع پر نمائندگان کے لئے خاصی تعداد میں لٹریچر بھیجا۔اسی طرح بیروت میں منعقدہ اسلامی کتب کی نمائش کے لئے احمد یہ مشن غانا کی شائع کردہ کتب ارسال کیں نیز جماعت احمدیہ کے تعلیمی اداروں کے جنرل مینیجر کے فرائض بھی ادا کرتے رہے۔اس سلسلہ میں آپ نے وزیر تعلیم غانا کی دعوت پر ۹ / مارچ اور 11 جون کو دو میٹنگ میں شرکت فرمائی جس میں آپ کی پیش کردہ اکثر تجاویز سے اتفاق کیا گیا اور ۱۳ افراد کی ایک کمیٹی بنائی گئی جس کے ایک ممبر آپ بھی تھے۔کماسی مشن کے انچارج ملک خلیل احمد صاحب اختر نے ۱۷ مقامات کا دورہ کیا اور ۲۵ تقاریر کیں۔ایکسٹرا ماربل سٹڈی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسلامی فقہ اور اسلامی تمدن کے عنوانات پر لیکچر دیئے۔عرصہ زیر رپورٹ میں ایسوکورا (ASOKORA) میں ایک نیا ٹڈل سکول کھولا