تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 266
تاریخ احمدیت 266 نامور شخصیت کو یہ انعام ملا تھا۔قریب زمانہ میں جن لوگوں کو اس انعام کا مستحق گردانا گیا ہے ان میں پروفیسر سی۔ایف پاول (C۔F POWELL) اور سر جان کا کرافٹ (SIR, JOHN COCKROFT) شامل ہیں۔ان میں سے مؤخر الذکر وہ نامور سائنسدان ہیں جنہیں برطانیہ میں وسیع پیمانے پر جوہری توانائی کی ترقی کا علمبردار تصور کیا جاتا ہے۔یہ انعام کیمبرج یونیورسٹی کی فلاسافیکل سوسائٹی ریاضیات کی تجربانی سائنس یا ریاضیاتی طبیعات کے میدان میں بہترین سرگزشت پیش کرنے یا کوئی نئی دریافت یا ایجاد کرنے کی بناء پر ہر تین سال کے بعد دیا جاتا ہے۔” پروفیسر سلام سب سے چھوٹی عمر کے وہ نامور پروفیسر ہیں کہ جنہیں برطانوی یو نیورسٹی کے کسی شعبہ علم میں صدارت کا منصب سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہے۔گزشتہ سال آپ کو سائنس کے میدان میں گراں قدر تحقیقات کی بناء پر عالمی پیمانے پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔آپ کی یہ گراں قدر تحقیق ہی تھی کہ جو دو امریکی سائنسدانوں کو نوبل پرائز“ دلانے کا موجب بنی۔نوبل پرائز حاصل کرنے والے ان دونوں سائنسدانوں نے اپنے مقالہ میں پروفیسر سلام کے کار ہائے نمایاں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی بہت تعریف کی تھی۔کچھ عرصہ پروفیسر سلام“ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مشیر بھی رہے لیکن دو سال قبل جب آپ کو لنڈن یونیورسٹی میں شعبہ ریاضیات کی مسند صدارت پیش کی گئی تو آپ کو اس عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا اب آپ کو جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں سائنسی علوم پر لیکچر دینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ پروفیسر سلام جیسے نامور پاکستانی سائنسدان کو جنہیں صدر پاکستان کا سائنسی ایوارڈ پیش کیا گیا تھا اطراف و جوانب عالم میں تو لیکچر دینے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے لیکن ان کے اپنے ملک میں انہیں اس غرض کے پیش نظر کبھی مدعو نہیں کیا گیا۔آئندہ ماہ کراچی میں جو سائنس کانفرنس منعقد ہورہی ہے اور جس کا افتتاح ڈیوک آف اڈنبرا کریں گے اگر اس میں پروفیسر سلام جیسے نامور سائنسدان کو سائنسی علوم پر تخلیقی جلد ۲۰